اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج نے مغربی الحدیدہ کو جارح سعودی اتحاد کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرا لیا

شیعیت نیوز: یمنی فوج نے مغربی ساحلی علاقے الحدیدہ کو جارح اور قابض سعودی اتحاد کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرا لیا ہے۔

یمن کے مغربی ساحل سے جارح سعودی اتحاد کی پسپائی کی سب سے بڑی وجہ شمال مشرقی صوبے مآرب میں پیدا ہونے والی صورت حال پر امریکہ اور متحدہ عرب امارات میں پائی جانے والی تشویش ہے۔ یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے فوجی، بھاری فوجی شکست سے قبل جنوب کے علاقے میں خود کو منظم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جارح سعودی اتحاد نے اپنے تمام فوجیوں منجملہ طارق صالح اور العمالقہ بریگیڈ کو مغربی ساحل سے عدن کی طرف منتقل کر دیا ہے۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ نے پورے مغربی ساحلی علاقے الحدیدہ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے اور اس وقت الخوخہ اور حیس میں جنگ ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آج ایران اسرائیل،امریکہ اور برطانیہ جیسی جابر طاقتوں کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا ہے، شہریاری

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے مغربی ساحلی علاقے الحدیدہ کے سات سو مربع کلو میٹر سے زائد علاقے میں پیشقدمی کی ہے اور الخوخہ کو چھوڑ کر باقی تمام علاقوں سے سعودی اتحاد کے فوجیوں کا صفایا کر دیا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ اتوار کے روز الحدیدہ کے اس باقی بچے علاقے پر بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کا کنٹرول ہو جائے کا۔

بعض ذرائع نے جمعے کے روز المیادین چینل کو بتایا تھا کہ سعودی اتحاد کے فوجیوں نے شہر الحدیدہ کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اپنے دسیوں فوجی ٹھکانوں سے پسپائی اختیار کی ہے اور یا یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے انھیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا ہے۔

دریں اثنا یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے آج اتوار کے روز اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ہے کہ صنعا میں امریکی سفارت خانہ خالی ہو چکا ہے اور تقریبا دو ہزار انیس سے یمن میں امریکی سفارت خانے کے مقامی کارکنوں کی تنخواہیں منقطع ہیں اور پھر بھی اب اس بات کا دعوی کیا جا رہا ہے کہ اس سفارت خانے پر حملہ ہوا ہے اور سفارت خانے کے کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو مضحکہ خیز بات ہے۔ گذشتہ جمعرات کو امریکی ترجمان وزارت خارجہ نے صنعا میں امریکی سفارت خانے کے مقامی کارکنوں کو رہا کئے جانے کا مطالبہ کیا اور کہا تھا کہ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت سے وابستہ مسلح افراد نے امریکی سفارت خانے پر جو دو ہزار پندرہ سے بند ہے، حملہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button