حکومت اپنےپالتودہشتگردوں کومعافی دیتی ہے اور لاپتہ شیعہ عز اداروں کے اہل خانہ پر تشدد کرتی ہے،علامہ امین شہیدی

15 نومبر, 2021 11:25

شیعیت نیوز: معروف شیعہ عالم دین وسربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی نے لاپتہ شیعہ عزاداروں کے اہل خانہ پر پولیس کی جانب سے تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اپنے پالتو دہشتگردوں کو معافی دیتی ہے اور لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ پر تشدد کرتی ہے۔

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ غیرقانونی طور پرلاپتہ کیے جانے والے شیعہ عزاداروں کی رہائی کیلئےاحتجاج ان کےخاندان کاقانونی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹی ایل پی کومعافی اورطالبان سےمذاکرات کرتی ہےلیکن پرُامن احتجاج کرنے والی خواتین اوربچوں پربےجاتشدداور گرفتاریاں کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی،شیعہ علماء کونسل کے نومنتخب مرکزی عہدیداران کی تجدیدعہد کیلئے مزار قائدؒ پر حاضری

انہوں نے کہا کہ حکومت کا موقف ہے کہ اپنےپالےہوئے درندہ صفت قاتلوں کوعام معافی دی جائے گی لیکن بےگناہ مظلوم شیعہ خاندانوں کااحتجاج ناقابل معافی جرم ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کہ روز کراچی میں کور کمانڈر آفس کے باہر جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز اور اہل خانہ شیعہ جبری گمشدگان کی جانب سے لاپتہ عزاداروں کی عدم بازیابی کے خلاف پُر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھاجس پر خواتین پر تشدد کیا گیا اور جوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

3:40 شام اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔