دہشت گردوں سے مذاکرات اور معاہدوں کے ثمرات ظاہر ہونے لگے، کوئٹہ اور باجوڑ میں سکیورٹی فورسز پر حملے ، 2 اہلکار شہید
شیعیت نیوز: دہشت گردوں سے مذاکرات اور معاہدوں کے ثمرات ظاہر ہونے لگے، کوئٹہ اور باجوڑ میں سکیورٹی فورسز پر حملے ، متعد شہید وزخمی، بلوچستان کے دارالحکومت میں پولیس موبائل کو ایک بار پھر دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں بس سٹاپ کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ جسکا نشانہ پولیس موبائل تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خانوادہ شہدائے کوئٹہ کو بلیک میلر سمجھنے والے وزیر اعظم دھشت گردوں اور شرپسندوں کے آگے سرینڈر ہو گئے، علامہ مقصود ڈومکی
ایدھی ذرائع کے مطابق اس واقعے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ بعض دیگر ذرائع کے مطابق واقعے کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے ابھی تک کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔ جائے وقوعہ میں دھماکے کے بعد ایک موٹر سائیکل جل رہی تھی۔ شہریوں کے مطابق دھماکہ خیز مواد اسی پر نصب تھا، البتہ پولیس کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیر کر ابتدائی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹلی امام حسینؑ کی تقسیم یا اس کے کسی خاص حصے پہ حکومت کی جانب سے چاردیواری کی تعمیر ہمیں قطعاً قبول نہیں،شیعہ تنظیمات
دوسری جانب باجوڑ میں دھماکے سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ ڈی پی اوعبدالصمد خان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا راغگان ڈیم کے قریب ہوا جس میں 2 پولیس اہل کار شہید ہوئے۔ عبدالصمد خان نے بتایا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔







