مقبوضہ فلسطین

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے بلا جواز چھاپہ مار کارروائی

شیعیت نیوز: قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جبری گرفتاری کا نشانہ بننے والے فلسطینی شہری پر کالعدم تنظیم کے سہولت کار ہونے کا بے بنیاد الزام عائد کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ شب مقبوضہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے بلا جواز چھاپہ مار کارروائی کے دوران الخلیل کے تل الرمیدہ نامی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری معاویہ ابو ھیکل کو اسرائیلی فوج نے ان کے گھرسے تشدد کرتے ہوئے گرفتار کیا اور نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جبری گرفتاری کا نشانہ بننے والے فلسطینی شہری پر کالعدم تنظیم کے سہولت کار ہونے کا بے بنیاد الزام عائد کیا گیا تھا اور انہیں کس خفیہ صیہونی تفتیشی مر کز منتقل کیا گیا ہے اس حوالے سے بھی صیہونی اداروں کی جانب سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل جنگ شروع کرنا چاہے کر دے، ختم ہم کریں گے، جنرل امیر حاجی زادہ

دوسری جانب 113 روز خوراک کے بغیر اپنی غیر قانونی حراست کی جنگ لڑنے والے فلسطینی اسیر کو اسرائیلی عدالت نے نئے سال ماہ فروری میں باقاعدہ آزاد کر نے کے معاہدے کی منظوری دی ہے جو کہ غاصب دشمن کے سامنے القوسمی کی کھلی فتح ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی صیہونی جیلوں میں قید 113 روز سے احتجاجی بھوک ہڑتال کر نے والے بے گناہ فلسطینی نوجوان مقداد القواسمی جو ہر گزرتے لمحے موت کی جانب تیزی سے گامزن تھےکو قابض صیہونی ریاست کی جانب سے بالآخر بین الاقوامی دباؤ سے مجبور ہو کر رہائی دینے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

113 روز خوراک کے بغیر اپنی غیر قانونی حراست کی جنگ لڑنے والے فلسطینی اسیر کو صیہونی عدالت نے نئے سال ماہ فروری میں باقاعدہ آزاد کر نے کے معاہدے کی منظوری دی ہے جو کہ غاصب دشمن کے سامنے القوسمی کی کھلی فتح ہے۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی جیلوں میں القواسی کی طرح سینکڑوں بغیر کسی جرم کے سزائیں کاٹنے والے قیدی موجود ہیں جن میں چھ قیدی ابھی بھی بھوک ہڑتال کے ذریعے اپنی آزادی کے لیے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں ، سب سے طویل بھوک ہڑتال کر نے والے قیدی کاید الفصفوص ہیں جو 120روز سے خوراک کے بغیر غیر قانونی صیہونی حراست کے خلاف ہڑتال پر قائم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button