علامہ شہنشاہ حسین نقوی علالت کے سبب کراچی کے نجی اسپتال میں داخل، دعاصحت کی اپیل
شیعیت نیوز: خطیبِ نشتر پارک و معروف ذاکر اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی علالت کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں،مومنین سے دعاؤں کی اپیل۔
تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین و خطیب نشتر پارک علامہ شہنشاہ حسین نقوی گزشتہ چند دنوں سے علیل ہیں اور علالت کے سبب علامہ صاحب کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کی ایک اور بڑی سیاسی کامیابی، گلگت بلتستان کونسل الیکشن میں ایک نشست پر کامیابی
ڈاکٹرز کے مطابق مسلسل سفر اور اس کی تھکاوٹ اور بے آرامی کے سبب علامہ شہنشاہ نقوی کی طبیعت ناساز ہوئی ہے ، ڈاکٹرز نے انہیںچند روز مکمل بیڈ ریسٹ کی تاکید کی ہے ۔
الحمد اللہ ان کے تمام ٹیسٹوں کی رپورٹس اطمینان بخش آئی ہیں،مومنین سے علامہ شہنشاہ نقوی کی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی گزارش ہے۔







