طالبان دہشتگردوں کو معافی دیکرعمران خان تنہارہ جائیں گےاور انہیں اپنے فیصلے پرسخت پچھتانا پڑے گا ، علامہ راجہ ناصرعباس

11 نومبر, 2021 13:21

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ حکومت کے مذاکرات کو قومی و ملکی وقار کے منافی سمجھا جائے گا۔ ستر ہزار شہدا ءاور آرمی پبلک سکول کے معصوم طلباء کے خون سے قوم کسی کو غداری کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا مطلب دہشتگردوں کی شیطانی طاقت کو تسلیم کرنا ہے۔کسی ایٹمی طاقت کا شدت پسندوں سے مرعوب ہونا پاکستانی قوم کے لیےعالمی سطح پر ندامت کا باعث بنے گا۔ حکومت کے غیر دانشمندانہ اقدامات نے اس کی رہی سہی ساکھ کو بھی تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شانِ امیرالمومنین حضرت علیؑ وابوطالبؑ میں بدترین گستاخی،شیعہ جوانوں پر توہین صحابہ کےجھوٹے مقدمات بنانے والےادارے خاموش تماشائی

انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے پوری دنیا آگاہ ہے۔ان درندہ صفت عناصر نے اپنے وحشیانہ طرز عمل سے دنیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کی ہے۔ہمارے نوجوانوں کو قتل کر کے ان کے سروں سے فٹبال کھیلنے والوں کے ساتھ مذاکرات کا تصور بھی نہیں کیا جانا چاہیئے۔ داعش، کالعدم ٹی ٹی پی اور دنیا کی دیگر دہشت گرد تنظیمیں امریکی ساختہ ہیں۔عالم اسلام کے خلاف اپنے گھناؤنے عزائم کی تکمیل کے لیے ان کرائے کے قاتلوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان قوم کا سرمایہ اور ریڑھ کی ہڈی ہیں، عالمی حالات کی تبدیلی کے اثرات پاکستان پر مرتب ہو رہے ہیں، مرکزی صدر آئی ایس او زاہد مہدی

انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات آگ کے دریا میں جان بوجھ کر کودنے کے مترادف ہے۔حکومت کسی بھی ایسے ارادے سے باز رہے۔تاریخ شاہد ہے کہ قاتلوں سے مصلحت کے نام پر سودے بازی کے بدلے میں ہمیشہ تباہی، بربادی اور رسوائی ہاتھ آتی ہے۔اگر وزیر اعظم قوم کی مرضی کے منافی ایسا کوئی فیصلہ کرتے ہیں تو وہ تنہا رہ جائیں گے اور انہیں اپنے ایسے فیصلے پر سخت پچھتانا پڑے گا۔

2:14 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔