اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستانی تاجر رہنماؤں نے توانائی بحران سے نجات کیلئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کا مطالبہ کردیا

انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی سے نجات کا واحد راستہ یہ ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کیساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دے۔

شیعیت نیوز: پاکستانی تاجر رہنماؤں نے بحران سے نجات کیلئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کا مطالبہ کردیا۔تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن، سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ و ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے تہران میں پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق امور کو مزید وسعت دینے اور مشترکہ تجارتی کمیٹی کے فیصلوں پر مثبت انداز میں عملدرآمد کے عزم کے اظہار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران دو طرفہ تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق سے پاکستانی انڈسٹری ترقی کرے گی اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے بڑھتے ہوئے تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن کریم کی برکت کے نتیجے میں علامہ اقبال مغرب سے متاثر نہیں ہوئے انکے کافی اشعارمغربی کلچرکےخلاف ہیں، علامہ ہاشم موسوی

لاہور میں فیروز پور روڈ بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے خادم حسین نے کہا کہ ایران کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کیساتھ ساتھ گیس بحران کے خاتمہ کیلئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بھی فوری مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی سے نجات کا واحد راستہ یہ ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کیساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران و پاکستان کا سرحدی منڈیوں کی سرگرمیوں اور باہمی تجارت میں اضافے کا عزم

انہوں نے کہا کہ چین کے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات مستحکم ہیں، انڈیا ایران سے استفادہ کر رہا ہے، روس اور ترکی کے بھی ایران سے تجارتی تعلقات ہیں، صرف ہم ہی اس ملک سے فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سعودی عرب اور امریکہ کی بجائے اپنے بلکتے ہوئے بچوں کو دیکھنا چاہیے، ہمیں اپنے ملک کا مفاد دیکھنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button