اہم ترین خبریںدنیا

اسرائیل تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، میجر جنرل یزحاق برک

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی فوج کے محتسب و ریزرو فورس کے کمانڈر میجر جنرل یزحاق برک نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل تیزی کے ساتھ تباہی کی جانب گامزن ہے۔

میجر جنرل یزحاق برک نے اپنی گفتگو میں تاکید کی کہ صیہونی فوج ایک ہی وقت میں کئی محاذوں پر چھیڑی جانے والی ممکنہ جنگ کا مقابلہ کرنے کو بالکل تیار نہیں اور اگر ایسی جنگ چھڑ گئی تو پھر اسرائیل دیکھتے ہی دیکھتے عشروں قبل کے زمانے میں پہنچ جائے گا۔

عرب اخبار المیادین کے مطابق صیہونی جنرل نے اسرائیل کی عنقریب تباہی پر زور دیتے ہوئے تاکید کی کہ یہ پیشینگوئی کسی غم و غصے کے باعث نہیں بلکہ ناقابل انکار حقائق کی بنیاد پر ہے۔

اسرائیلی جنرل نے اپنی گفتگو میں زور دیا کہ آئندہ کی جنگ کا محاذ اسرائیل کا اندرونی محاذ ہو گا جبکہ یہ ایک ایسا موضوع ہے جس کا نقصان کے اعتبار سے ہم نے قبل ازیں کبھی تجربہ نہیں کیا۔

میجر جنرل یزحاق برک کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ہمیں دسیوں سال قبل کے زمانے میں پہنچا دے گی جبکہ آج تک کی جنگوں میں ہمیں پیش آنے والی تمام مشکلات، کئی ایک محاذوں پر ایک ساتھ چھڑنے والی جنگ کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں!

یہ بھی پڑھیں : سپاہ قدس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی کی بغداد میں عراق کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات

صیہونی جنرل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی جنگ ہو گی جس میں روزانہ کے حساب سے ہزاروں میزائل، راکٹ اور ڈرون طیارے اسرائیل کے اندرونی محاذوں کی جانب بھیجے جائیں گے!

صیہونی جنرل نے یہ پیشینگوئی کرتے ہوئے کہ مستقبل کی جنگ میں اسرائیل حتمی طور پر دسیوں عشرے قبل کے زمانے میں پہنچ جائے گا، غاصب صیہونی حکومت کی ابتر سیاسی و اجتماعی حالت کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ بکھرے عناصر کو جمع کر کے فتحیاب فوج تشکیل نہیں دی جا سکتی جبکہ اس مسئلے کا حل سکیورٹی و سیاسی حلقوں کی خصوصی توجہ کا محتاج ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی غاصب صیہونی فوج کے کمانڈر اندرونی سلامتی جنرل اوری گوردین نے اسرائیلی ٹیلیویژن چینل 12 کے ساتھ گفتگو میں اعلان کیا تھا کہ حزب اللہ کے ساتھ ممکنہ جنگ میں (غاصب) صیہونی حکومت روزانہ کے حساب سے 2500 پیشرفتہ میزائلوں کے مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے اندرونی محاذ پر برسنے کے ایک بڑے خطر سے دوچار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button