عشق رسولؐ اور اہل بیتؑ میں مقدمات کا خوف توڑ کر جیکب آباد کے مومنین نے نئی تاریخ رقم کی، علامہ مقصود ڈومکی
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈی سی چوک جیکب آباد پر منعقدہ میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو حکومت کالعدم جماعتوں کے مجرموں کے خلاف مقدمات واپس لے رہی ہے وہ ملت جعفریہ اور پر امن عزاداروں کے خلاف جھوٹے مقدمات بھی فی الفور واپس لے۔ محرم الحرام اور صفر کے دوران ایک ہزار سے زائد مقدمات قائم کرکے پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے ظلم و نا انصافی کی انتہا کردی۔ جیکب آباد میں میلاد مصطفی کانفرنس کے انعقاد میں رکاوٹ ڈال کر ہمارے کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا جو انتہائی افسوسناک عمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ شبیر میثمی مرکزی جنرل سیکریٹری اور علامہ ناظرتقوی مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری شیعہ علماءکونسل پاکستان نامزد
انہوں نے کہا کہ جیکب آباد کے عاشقان رسول و آل رسول نے جس جرئت اور بہادری سے جبر کا مقابلہ کیا وہ لائق تحسین ہے۔ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نے میلاد مصطفی کانفرنس کی بلاجواز مخالفت کرکے انتہائی منفی کردار ادا کیا۔ بالآخر انتظامیہ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کانفرنس کی اجازت دی اور اسیر کارکنان کو رہا کیا جو ہم سب کی فتح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے مسلمانان برصغیر کو ایک مضبوط فکری بنیاد فراہم کی، ایم پی اے زہرا نقوی
انہوں نے کہا کہ عشق رسول اور اہل بیت علیھم السلام میں مقدمات کا خوف توڑ کر جیکب آباد کے مومنین نے نئی تاریخ رقم کی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت کو اگر کالعدم جماعتوں کے ناجائز مطالبات اور فرمائشوں سے ذرا فراغت ملے تو وہ وطن عزیز پاکستان میں ملت جعفریہ پر ہونے والے مظالم روکے اور اس ملت مظلوم کے جائز آئینی مطالبات حل کرے۔







