علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے مسلمانان برصغیر کو ایک مضبوط فکری بنیاد فراہم کی، ایم پی اے زہرا نقوی

09 نومبر, 2021 11:42

شیعیت نیوز: شاعر مشرق ، حکیم الامت ، مفکر اسلام اور مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر 145ویں یوم ولادت کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے مسلمانان برصغیر کو ایک مضبوط فکری بنیاد فراہم کی۔ انہوں نے ایک الگ اسلامی ریاست کا تصور پیش کیا اور اسلام کا حقیقی رخ سمجھانے کے لیے بہترین اور گراں قدر خدمات سر انجام دیں ۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شبیر میثمی مرکزی جنرل سیکریٹری اور علامہ ناظرتقوی مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری شیعہ علماءکونسل پاکستان نامزد

انہوں نے کہا شاعرِمشرق علاّمہ محمد اقبال کے افکارپوری نسلِ انسانی کے لئے عموماََ،امت مسلمہ کے لیے خصوصاََاور امت مسلمہ کے نوجوانوں کے لئے مزید خصوصیت کے ساتھ علم و دانش کا مخزن ہیں۔ حکیم الامت نے اجتماعی ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لیے فرد میں فلسفہ خودی بیدار کرنے کی کوشش کی جو کسی بھی قوم کی ترقی اور عروج کے لیے لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نامور مبلغ ، ممتاز مصنف ومترجم شہید سید سعید حیدرزیدی ؒ کو ہم سے بچھڑے 9 برس بیت گئے

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا بحیثیت مسلم قوم ہم اپنی شناخت کھو رہے ہیں مغربی ثقافت و اقدار ہماری نوجوان نسل کو اپنی لپیٹ میں رہ رہی ہے علامہ اقبال کے عظیم پیغام اور فلسفے کو سمجھنے کی جتنی ضرورت آج ہے اس پہلے کبھی نہ تھی ۔

9:22 صبح اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔