نامور مبلغ ، ممتاز مصنف ومترجم شہید سید سعید حیدرزیدی ؒ کو ہم سے بچھڑے 9 برس بیت گئے

09 نومبر, 2021 10:25

شیعیت نیوز: 9 نومبر یوم شہادت سرمایہ ملت جعفریہ شہید سعید حیدر زیدی، آج اس عظیم شہید سعید زیدی کو ہم سے بچھڑے9 سال مکمل ہوگئے۔اس طویل عرصے کے گذر جانے کے بعد بھی شہید کی یاد ان کے افکار آج بھی ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں روشن چراغ کی مانند موجودہے۔

9 نومبر 2012کا دن ملت جعفریہ کے لئے انتہائی دکھ و قرب کا دن ثابت ہوا جب بعد نماز مغربین یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کراچی کے علاقہ کریم آباد پر کالعدم تکفیری دہشت گردوں نے سرمایہ ملت شہید سعید حیدر زیدی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔

شیعیت نیوز کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے 9 نومبر 2012 کو سعید حیدر زیدی کو کریم آباد کے علاقہ میں شہید کردیا تھا، سعید زیدی کی شہادت کے وقت ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں، ان کے مطابق عقب سے دہشت گردوں نے سعید حیدر زیدی کے سر میں گولی ماری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مفکرپاکستان، حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کا 144 واں یومِ ولادت ملی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

شہید سعید زیدی اولڈ رضویہ کے رہائشی اور معروف دانشور تھے، استاد شہید مطہری کی کئی کتابوں کا ترجمہ بھی آپ نے خود کیا تھا جبکہ بے شمار کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ اس مد میں انہوں نے دینی کتاب کی اشاعت و ترجمعہ کے لئے ایک ادارہ دارلثقلین کے نام سے بنایا ہوا تھا۔

شہید سعید زید ی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی ذیلی نظار ت کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سی ملی تنظیموں کی راہنمائی اور تربیتی امور میں پیش پیش رہتے تھے۔

آج بھی شہید سعید حیدر زیدی کی کتب اور تالیفات ملت جعفریہ کے جوانوں کی علمی پیاس بجھانے کا ایک ذریعہ ہیں۔9 برس گذر جانے کےباوجود آج تک ان کے قاتلوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا، ان کی اہلیہ اور بچے آج بھی ان کے پاکیزہ خون کیلئے انصاف کے متلاشی ہیں۔

6:02 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔