اہم ترین خبریںپاکستان

کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی ، پاکستانی زائرین کیلئے ایران سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

ایرانی حکام کے مطابق ویزے کی بحالی کے سبب ایران سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازیں شروع کر دی گئی ہیں۔

شیعیت نیوز: کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی ، پاکستانی زائرین کیلئے ایران سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، پڑوسی و برادر اسلامی ملک ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازوں کا سلسلہ بحال کر دیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق ویزے کی بحالی کے سبب ایران سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازیں شروع کر دی گئی ہیں۔

ایرانی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسی نیشن اور سفری پابندیوں کے خاتمے کے سبب پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازیں بحال کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بڑی بربادی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی کاروائی میں کالعدم سپاہ صحابہ کااہم دہشتگرد گرفتار

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر رواں برس ماہِ اپریل میں پاکستان سے پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button