اہم ترین خبریںعراق

عراقی وزیر اعظم الکاظمی کے گھر پر قاتلانہ ڈرون حملہ / استقامتی تنظیموں کی مذمت

شیعیت نیوز: عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراقی وزیرِ اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے گھر پر قاتلانہ ڈرون حملہ ہوا جس میں وہ محفوظ رہے۔

عراقی وزیرِ اعظم ہاؤس کے مطابق قاتلانہ حملے میں عراقی وزیرِ اعظم مصطفی الکاظمی محفوظ رہے، اس سے پہلے سکیورٹی ذرائع نے حملے کی تصدیق کی تھی۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کے قریب دھماکہ ہوا ہے ، دھماکہ ڈرون کے ذریعہ یا کاٹیوشا میزائل کے ذریعہ کیا گیا ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں کہا ہے کہ وہ صحیح و سالم ہیں انھوں نے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل بھی کی ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق عراقی وزیر اعظم ہاؤس پر حملے ميں غیر علاقائی طاقتیں ملوث ہیں۔ جن میں امریکہ و اسرائیل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تبدیلی سرکار نےعوام کی چیخیں نکال دی ہیں، اس حکومت نے عوام کو بھوک افلاس کے تحفہ دیئے،علامہ اقتدارنقوی

دوسری جانب عراق کے الفتح سیاسی الائنس کے سربراہ نے عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے گھر پر قاتلانہ ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ کرنے والوں کو اس ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنے سے متعلق متنبہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے الفتح سیاسی الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ماہرین سے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں تحقیق کریں کہ اس حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی اس قاتلانہ ڈرون حملے میں ملوث ہو اسے اس کے کئے کی سزا ملنی چاہئیے۔

عراق کی استقامتی تنظیم حزب اللہ نے ملک کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی پر ہونے والے قاتلانہ ڈرون حملے کو ایک ڈرامہ قرار دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی حزب الله کی سکیورٹی کے انچارچ ابوعلی العسکری نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مظلوم نمائی ایک رائج طریقہ ہے جس کا زمانہ اب گزر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مو‍ثق اطلاعات کے مطابق عراق میں کوئی بھی اس بات کیلئے تیار نہیں ہے کہ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی پر قاتلانہ حملے کیلئے اپنے ایک ڈرون کو ضائع کرے اس لئے کہ اس کام کیلئے اور بھی مطمئن اور آسان راستے موجود ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button