اہم ترین خبریںپاکستان

کمزور ریاستی پالیسی ،کالعدم ٹی ایل پی کے بعد ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ بھی پابندی ہٹوانے کیلئے میدان میں آگئی

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزارت داخلہ کوموصول ہوئی تھی جبکہ پنجاب کابینہ نے بھی تحریک لبیک کا نام کالعدم لسٹ سے نکالنے کی سفارش کی تھی۔

شیعیت نیوز: آخر کار وہی ہوا جس ڈر تھا۔ملک دشمن دہشت گردتنظیم کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی نے بھی حکومت سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا اور کہا حکومت نے پابندی نہ ہٹائی تو احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی ) کے بعد ایک اور کالعدم جماعت سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ سامنے آگیا، اہلسنت والجماعت نے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ سے پابندی ہٹائی جائے۔

مرکزی صدر اہلسنّت و الجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی کا کہنا ہے کہ حکومت نے پابندی نہ ہٹائی تو احتجاج پر مجبور ہوں گے۔گھی سیدھی انگلی سے نا نکلا تو انگلی ٹیڑھی کرنی پڑے گی، اورنگزیب فاروقی نے واضح اور کھلے الفاظ میں ریاست کو سنگین نےتنائج کی دھمکیاں دیں۔ یاد رہے گذشتہ روز وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پر سے پابندی ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عرب شہزادوں کے ہاتھوں قوم کی ناموس عزت اور غیرت کا سودا کرکے جو پیسا حاصل کیا جائے ہم اس پر لعنت بھیجتے ہیں،علامہ مقصود ڈومکی

نوٹی فکیشن کے مطابق تحریک لبیک کوکالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزارت داخلہ کوموصول ہوئی تھی جبکہ پنجاب کابینہ نے بھی تحریک لبیک کا نام کالعدم لسٹ سے نکالنے کی سفارش کی تھی۔

واضح رہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان جس نے سر عام ریاستی رٹ کو چیلنج کیا، درجنوں باوردی پولیس اہلکاروں کو بے دردی سے قتل کیا، شہری و سرکاری املاک کو تباہ وبرباد کیا اس پر پابندی کے خاتمے کے بعد اب ہزاروں شیعہ سنی مسلمانوں کی قاتل جماعت کالعدم سپاہ صحابہ نے بھی ریاست پاکستان سے خود پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button