نومنتخب مرکزی صدر آئی ایس اوپاکستان زاہد مہدی کون ہیں ؟؟؟

07 نومبر, 2021 18:52

شیعیت نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ مرکزی کنونشن میں نئے میر کارواں کا انتخاب کر لیا گیا۔ رواں سال کیلئے آئی ایس او کے ارکان مجلس عمومی نے زاہد مہدی کو اپنا میر کارواں منتخب کرلیا۔ ان کے مقابل عارف حسن کا نام تھا، تاہم ارکان نےکثرت سے زاہد مہدی کے حق میں ووٹ دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، زاہد مہدی کی زیر قیادت آئی ایس او کی استحکام پاکستان ریلی، ہزاروں کارکنوں کی شرکت

نومنتخب مرکزی صدرکے نام کا اعلان استاد العلماء علامہ غلام عباس رئیسی نےکیا جبکہ سابق مرکزی صدر علامہ سید حسنین گردیزی نے ان سے حلف لیا۔ زاہد مہدی دو بار چیئرمین کنونشن اور دو بار ہی مرکزی امامیہ چیف سکاوٹ بھی رہ چکے ہیں۔ زاہد مہدی کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور وہ ملتان میں آرکیٹکچر انجینئرنگ کے طالبعلم ہیں سابق سینئر نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔

1:35 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top