اہم ترین خبریںعراق

عراق، بغداد کے گرین زون میں مظاہرہ، 2 افراد جاں بحق 125 زخمی

شیعیت نیوز: عراق میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر اعتراض درج کرانے کے لئے عراقی عوام نے بغداد کے گرین زون میں مظاہرہ کیا جو تصادم میں بدل گیا۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر اعتراض کرنے والے مظاہرین جلوس کی شکل میں بغداد کے گرین زون پہنچے اور وہاں خیمے نصب کر کے انتخابی نتائج کے خلاف نعرے لگا رہے تھے کہ سکیورٹی فورسز سے ان کی جھڑپیں شروع ہوئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 125 زخمی ہوئے۔

احتجاجی مظاہرین ملک کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کی مخالفت کے ساتھ ہی ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرائے جانے کا مطالبہ کررہےتھے۔

عراق کے پارلیمانی انتخابات 10 اکتوبر 2021 کو منعقد ہوئے تھے۔ مظاہرین ومخالفین کا کہنا ہے کہ انتخابات کے نتائج میں دھاندلی ہوئی ہے اور بیرونی قوتوں بالخصوص متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت نے عراق کے انتخابی عمل اور ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی کی ہے کیونکہ ووٹوں کی گنتی کے لئے استعمال ہونے والی الیکٹرانیک مشینوں کے سرور متحدہ عرب امارات میں نصب تھے ۔

عراق میں 10 اکتوبر کو 329 کرسی والے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق، مقتدی صدر کی قیادت والے صدر دھڑے کو سب سے زیادہ 73 سیٹیں ملیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 13 سالہ فلسطینی بچہ شہید

دوسری جانب ملک سے امریکی افواج کے مکمل انخلاء کے لئے آج بغداد میں منعقد ہونے والی ایک مذاکراتی نشست میں اعلان کیا گیا ہے کہ امریکہ نے عراق سے اپنے فوجی سازوسامان کا ایک بڑا حصہ خارج کر دیا ہے۔

عراقی سرکاری خبررساں ایجنسی واع کے مطابق مشترکہ آپریشنز کے ڈپٹی کمانڈر عبدالامیر الشمری کی سربراہی میں منعقد ہونے والی اس مذاکراتی نشست میں امریکی ’’عزم سخت‘‘ آپریشن کے ڈپٹی کمانڈر جان برنان سمیت متعدد عراقی، امریکی و فرانسوی فوجی افسروں نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق مذاکراتی نشست کے آخر میں جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں اس نشست کو عراق سے امریکی فوج کے مکمل انخلاء کے لئے تکنیکی و سکیورٹی مذاکرات قرار دیتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ امریکی اتحاد سے متعلق فوجی سازوسامان کے حامل 2 ہزار 100 ٹرالے عراق سےخارج کر دیئے گئے ہیں۔

مشترکہ بیان کے مطابق مسلح بکتر بند گاڑیوں، کرینوں اور پانی کے ٹینکروں پر مشتمل 1 ہزار 800 گاڑیاں عراقی فورسز کے حوالے بھی کی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button