اہم ترین خبریںپاکستان

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا تین روزہ گولڈن جوبلی ”جہد مسلسل و عزم نو کنونشن“ 5 نومبر سےلاہور میں شروع ہوگا

کنونشن کا آغاز شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر امامیہ اسکاوٹس کی سلامی سے ہوگا۔ آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی افتتاحی خطاب بھی کریں گے

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا تین روزہ 50 واں ”جہد مسلسل و عزم نو کنونشن“ 5 نومبر سے جامعتہ المصطفٰی پاک عرب سوسائٹی لاہور میں شروع ہو رہا ہے۔ کنونشن میں نئے مرکزی صدر کا انتخاب ہوگا۔ کنونشن کا آغاز شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر امامیہ اسکاوٹس کی سلامی سے ہوگا۔ آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی افتتاحی خطاب بھی کریں گے۔

چیئرمین کنونشن زاہد مہدی نے انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ تنظیمی کارکردگی رپورٹس، اسٹڈی سرکل، قرآن و اہلبیتؑ کانفرنس، محب کنونشن، آئی ایس او کا مستقبل، ماضی کے دریچے سے جبکہ تعلیمی سیمینار بعنوان نوجوان امید پاکستان بھی منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کا احتساب کریں اورنسلہ ٹاور کے متاثرین کو متبادل جگہ یا رقم کی ادائیگی یقینی بنائیں، ناظر تقوی

6 نومبر بروز ہفتہ آئی ایس او کی مرکزی مجلس عمومی نئے میر کاررواں کا انتخاب کرے گی۔ جس کا اعلان اتوار کو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 22 مئی 1972ء کو انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور سے تنظیمی سفر کا آغاز کرنیوالی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اپنے درخشندہ 50 سال مکمل کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button