دنیا

ترک فوج کا سازوسامان سے لیس ایک اور کاروان شام میں داخل

شیعیت نیوز: ترک فوج کا ایک اور کاروان شام کے شمالی صوبے ادلب میں اپنے فوجی اڈوں کے استحکام اور ترک نواز دہشت گردوں کی حمایت کے مقصد سے داخل ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترک فوج سازوسامان سے لیس 100 گاڑیوں پر مشتمل کاروان شام کے شمالی صوبے ادلب میں ترکی فوجی اڈے کی طرف گیا ہے۔

شام پر ترکی کی فوجی یلغار کے بعد سے بڑی تعداد میں ترک فوجی بھاری ہتھیاروں کے ساتھ شام میں داخل ہو رہے ہیں۔

شام میں ترکی کے فوجیوں کی دراندازی کا مقصد اپنے غیرقانونی فوجی اڈوں کی تقویت اور ترک نواز دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنا ہے جو آئے دن مقامی لوگوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ شام کے شمالی صوبے ادلب میں موجود ترک نواز دہشت گرد گروہ اس صوبے کی بنیادی اور حیاتی نوعیت کی تنصیبات کو تباہ کرکے مقامی لوگوں کو اس علاقے سے جبری کوچ کرنے پر مجبور کر رہے ہیں اور اب تک ہزاروں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر دوسرے مقامات کی جانب کوچ کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، داعشی دہشت گردانہ حملوں میں 33 جاں بحق و زخمی

دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امریکہ اور جرمنی سمیت 10 ممالک کے سفیروں کو ملک سے نکالنے کا حکم واپس لے لیا ہے۔

ترکی کے صدر اردوغان نے کابینہ ارکان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 ممالک کے سفیروں کو سبق مل گیا ہے۔ امید ہےوہ اب محتاط رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق ترک صدر کو وزراء نے قریبی اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ کشیدگی کے سبب ممکنہ معاشی خطرات سےآگاہ کیا تھا۔

اس سے قبل مبصرین نے کہا تھا کہ ترک صدر دھمکی تو دے سکتے ہیں لیکن وہ اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہنانے کی ہمت نہیں رکھتے اور اکثر ترک صدر کی دھمکیاں کھوکھلی ہوتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button