یمن

جنوبی یمن کے مکلا شہر میں سعودی اتحاد کے خلاف مظاہرہ

شیعیت نیوز: جنوبی یمن کے مکلا شہر کے عوام نے خراب اقتصادی صورتحال اور ناجائز قبضے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس شہر پر سعودی اتحاد کا ناجائز قبضہ ہے۔

المسیرہ کے مطابق مکلا شہر کے عوام نے اقتصادی حالات اور عمومی خدمات میں بہتری نیز قابض فورسز اور ان کے کرایے کے فوجیوں کے نکلنے کا مطالبہ کیا۔

سعودی اتحاد کے زیر قبضہ جنوبی یمن کے علاقوں کو بد نظمی، مہنگائی، خدمات رسانی کی اونچی شرح اور خراب اقتصادی صورت حال کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے تعز، حضرموت اور عدن میں مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام پر صیہونی حکومت کا پھر حملہ، دہشت گرد ٹولے آپس میں بھڑے

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد نے صوبہ مارب میں اپنی یقینی شکست کو دیکھتے ہوئے صوبے متعدد علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے یہ ایسی حالت میں ہے کہ صوبہ مآرب پر یمنی فوج کا جلد کنٹرول ہونے والا ہے۔

المسیرہ ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے پچھلے چند گھنٹے کے دوران صوبہ مآرب کے علاقے الجوبہ پر جو سعودی اتحاد کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے کم سے کم پچیس بار بمباری کی۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبے مآرب کے علاقوں صرواح اور مدغل کو بھی تین بار جارحیت کا نشانہ بنایا۔ یمن کے صوبے مآرب میں سعودی اتحاد اور اس کے آلہ کار فوجی اہلکاروں کی شکست کے بعد اس صوبے کے آزاد شدہ علاقوں پر سعودی اتحاد کی جانب سے خاص طور سے وحشیانہ حملے کئے جا رہے ہیں اور ان علاقوں کو زیادہ جارحیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب امریکہ، عرب امارات اور کچھ دیگر علاقائی و غیر علاقائی ملکوں کی حمایت سے یمن پر 26 مارچ 2015 سے حملے کر رہا ہے۔

سعودی اتحاد کے براہ راست حملوں کا شکار ہو کراب تک 20 ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی اتحاد نے یمن کی زمینی، سمندری اور ہوائی ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہہ سے اس ملک کو دواؤں اور اشیاء خوردونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button