اہم ترین خبریںپاکستان

ہنگو، کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے ہاتھوں شیعہ سرکاری اسکول ٹیچر ٹارگٹ کلنگ میں شہید

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیچر علی مرتضی کام کے سلسلے میں ایجوکیشن آفس آئے تھے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے واردات سے فرار ہوگئے

شیعیت نیوز: ملک دشمن ، سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گرد ایک بار پھر بےلگام ہوگئے۔ ہنگومیں فائرنگ سے شیعہ اسکول ٹیچر شہید ۔

ذرائع کے مطابق ہنگو میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے سرکاری  اسکول کے ٹیچرعلی مرتضی شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ہنگو میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ابراہیم زئی کے ٹیچر علی مرتضی شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کے اہم شاہی شخصیت کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیچر علی مرتضی کام کے سلسلے میں ایجوکیشن آفس آئے تھے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے واردات سے فرار ہوگئے۔ہنگو میں تکفیری دہشتگردی کا یہ واقعہ علاقائی امن کے لیئے شدید خطرات کا باعث ہے ۔

ریاستی ادارے کالعدم تکفیری وہابی دہشت گرد تنظیموں کو قومی دہارے میں شامل کرنے کی خواہش ترک کرکےان کے خلاف فوری ٹھوس اور موثر کارروائی کا آغا زکریں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button