اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی نوازتکفیری دہشت گردوں کےخلاف کارروائی، 4 کمانڈروں سمیت 10 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ ٹھکانوں پر دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کارروائی کی۔

شیعیت نیوز: سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلعے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے 4 کمانڈروں سمیت 10 سعودی نوازتکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ ٹھکانوں پر دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے مقابل شاندار فتح پرمبارکباد

بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 4 کمانڈروں سمیت 10 دہشت گرد مارے گئے، وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والے تمام دہشت گرد آئی ای ڈیز (امپروائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائسز) کی تنصیب، کارروائیاں کرنے اور معصوم شہریوں کو ہدف بنا کر قتل کرنے میں متحرک تھے۔ کارروائی کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ دہشت گرد ضلع جنوبی وزیرستان کے اندر مزید دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button