اہم ترین خبریںسعودی عرب

سرزمین وحی وکعبہ حجاز مقدس پر فحاشی و عریانی کی تمام حدودپار،نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آگئیں

اس پروگرام میں دنیا بھر سے گناہوں کے شوقین افراد کو سعودی عرب بلایا جاتا ہے اور ہر طرح کے حرام کام کی آزادی دی جاتی ہے

شیعیت نیوز: مسلمانوں کے قبلہ خانہ کعبہ ،نبی مکرم اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کے جائے مدفن اور سرزمین وحی حجاز مقدس پر سعودی شاہی حکومت کی جانب سے شعائر اسلامی کی توہین اور فحاشی کی ترویج زوروشور سے جاری ہے ۔

جواخانوں اور سینما گھروں کے افتتاح کے بعد مکہ و مدینہ جیسے مقدس شہروں والے ملک میں آل سعود کی جانب سے رقص و شراب کے پروگرام کا انعقاد، امریکہ و یورپ سے خصوصی طور پر فحش گلوکاروں اور رقاصاؤں کی آمد۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں سعودی عرب کو روشن خیال بنانے کے نام پر فحاشی و عریانی کا بازار گرم ہے۔ سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں بدنام زمانہ ریاض سیزن نامی شراب و کباب کی محفل جاری جس میں امریکہ و یورپ سے خصوصی دعوت پر فحش گلوکاروں و رقاصاؤں کو پرفارمنس کے لیے بلایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عشق پیغمبر اعظمؐ مرکز وحدت مسلمین کانفرنس،ایم ڈبلیوایم کی جانب سے اہم شخصیات کو دعوتوں کاسلسلہ جاری

اس پروگرام میں دنیا بھر سے گناہوں کے شوقین افراد کو سعودی عرب بلایا جاتا ہے اور ہر طرح کے حرام کام کی آزادی دی جاتی ہے جس کا مشاہدہ اس کنسرٹ کی ویڈیوز سےباآسانی کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی جانب سے اس ہی روشن خیالی کےنعرے تلے پورےسعودی عرب میں نائٹ کلبز، جواخانے ، سینما ہال اور شراب خانے کھول دیے گئے ہیں جبکہ وقفے وقفے سے اس طرح کے فحش شوز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button