اہم ترین خبریںپاکستان

عشق پیغمبر اعظمؐ مرکز وحدت مسلمین کانفرنس،ایم ڈبلیوایم کی جانب سے اہم شخصیات کو دعوتوں کاسلسلہ جاری

بعد ازاں سید ناصر عباس شیرازی کی وفد کے ہمراہ بزرگ عالم دین مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی سے ملاقات اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

شیعیت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ عشق پیغمبر اعظمؐ مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کی دعوتی مہم کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سید ناصرعباس شیرازی کی مرکزی سیکرٹری امپلائز ونگ ملک اقرار حسین کے ہمراہ سابق چیئرمین سینٹ،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئرحسین بخاری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ، اس موقع پر ملکی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھی اور دیوبند مولوی کا ایک اور شرمناک فتویٰ سامنے آگیا

بعد ازاں سید ناصرعباس شیرازی کی وفد کے ہمراہ بزرگ عالم دین مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی سے ملاقات اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔ وفد میں رکن شوری عالی علامہ حسنین گردیزی، مولانا ظہیر الحسن کربلائی برادر ظہیر نقوی اور برادر محمد علی شریک تھے۔ علامہ شیخ محسن نجفی نے کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند اور وقت کی اہم ضرورت سے تعبیر کیا او رتمام مسلمین کو اس میں شرکت کی تاکید بھی کی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close