اہم ترین خبریںیمن

یمن پر جارح سعودی اتحاد کی ایک بار پھر دواؤں کے گودام پر بمباری

شیعیت نیوز: یمن پر سعودی اتحاد کے حملے جاری ہیں، اس اتحاد نے تازہ ترین بربریت میں یمن میں دواؤں کے گودام پر بمباری کی۔

یمن کی تحریک انصاراللہ نے جارح سعودی اتحاد کے دواؤں کے گودام پر حملے کے لئے سیکیورٹی کونسل کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

یمن کی مذاکرات کار ٹیم کے سربراہ محمد عبد السلام نے دواؤں اور میڈیکل سازوسامان کے گودام پر سعودی اتحاد کے حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے جانبدارانہ بیان کی وجہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے جمعرات کی شب اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ ان کا ملک اپنے سبھی دفاعی ساز و سامان سے جارح ملکوں کے حملوں کا جواب دے گا۔

محمد عبد السلام نے کہا کہ سعودی عرب اپنی کرتوتوں کے انجام کے بارے میں سوچے بغیر حملے اور ناکہ بندی ختم کرنے کے بجائے، اس میں تیزی لا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ لبنان میں اہم سیاسی طاقت ہے، روسی صدر ولادیمیر پوتین

انہوں نے کہا کہ جس لمحے یمن پر حملہ شروع ہوا اس وقت سے سیکیورٹی کونسل اپنے جانبدارانہ مؤقف کی وجہ سے جنگِ یمن کے طولانی ہونے کا باعث بنی ہے اور اسکی ذمہ دار ہے۔

یمن کی مذاکرات کار ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل خود اس بات کے لئے ذمہ دار ہے کہ اس کے بیانیہ کا کوئی مثبت اثر نہیں ہو رہا ہے۔

محمد عبد السلام کا یہ بیان سیکیورٹی کونسل کے جمعرات کے اجلاس کے رد عمل میں سامنے آیا ہے۔ سیکیورٹی کونسل نے جمعرات کو قرارداد 2565 کی رو سے یمن میں فوری جنگ بندی پر تاکید کی تھی۔

یمن کی وزارت صحت مطابق امریکی و مغربی حمایت یافتہ جارح سعودی اتحاد نے جمعرات کی صبح صنعا کے مضافاتی ضلع آزال میں واقع ’سعوان‘ محلے میں دواؤں اور میڈیکل ساز و سامان کے گوداموں پر چھے بار بمباری ہوئی۔ اس طرح سعودی اتحاد کے جرائم کی فہرست میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button