اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی سطح پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

ملاقات کے دوران اسٹیفنو پونٹی کوروو نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لئے عالمی سطح پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینیئر سول نمائندے اسٹیفنو پونٹی کوروو نے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے میں امن اور افغانستان کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں ابھرتے ہوئے انسانی بحران کو روکنے کے لئے عالمی برداری کو افغانستان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی اداروں کا بڑی کارروائی، داعش خراسان کے 3 خطرناک دہشت گرد واصل جہنم

ملاقات کے دوران اسٹیفنو پونٹی کوروو نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا، انہوں نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے کامیاب انخلاء اور خطے کے استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، نیٹو نمائندے نے افغانستان کے معاملے پر نیٹو ممالک کے پاکستان کے ساتھ روابط اور تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button