اہم ترین خبریںایران

داعش کی ڈوریاں امریکیوں اور صیہونیوں کے ہاتھ میں ہیں، صدر ابراہیم رئیسی

شیعیت نیوز: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے پینتسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، مسلم امہ کے درمیان اتحاد کے لیے، اس کانفرنس کے بانی آیت اللہ تسخیری اور شہید قاسم سلیمانی کی عملی کوششوں کی قدردانی کی۔

صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ کوئی اختلاف کی بات اپنی زبان سے نہ کہی جائے اور قلم کی حرمت کا خیال رکھا جائے۔ صدر ایران نے کہا کہ اتحاد امت مسلمہ کا مشترکہ ہدف ہے اور یہ آج کا دور ہم سے اس کا تقاضہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب داعش کا فتنہ سامنے آیا تو بہت سے لوگ اس کو سمجھ ہی نہیں سکے، لیکن رہبر انقلاب اسلامی نے اسی وقت اعلان کر دیا تھا کہ داعش کے اقدامات کے پیچھے صیہونی سوچ کار فرما ہے، کوئی مسلمان اس طرح سے خون خرابہ اور قتل عام نہیں کرسکتا اور آج سب کو پتہ چل گیا ہے کہ داعش کی ڈوریاں امریکہ اور صیہونیوں کے ہاتھ میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور عراق کی مشترکہ کمیٹی جنرل سلیمانی کے قتل کے مقدمے کی پیروی کرے

صدر ایران نے مزید کہا کہ ہم کل تک اس فتنے کو عراق اور شام میں دیکھ رہے تھے اور آج لبنان اور افغانستان میں اس کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فتنے کو سمجھنا انتہائی اہم ہے اور اگر علمائے کرام اس فتنے سے لوگوں کو آگاہ کریں تو امت کے نوجوانوں کو اس سے بچایا جاسکتا ہے۔

سید ابراہم رئیسی نے کانفرنس میں شریک علماء اور دانشوروں پر زور دیا کہ وہ امت اسلامیہ میں پیدا کیے جانے والے انحرافات کا بغور جائزہ لیں اور قوم کو بروقت آگاہ کریں کہ تاکہ امت مسلمہ ان سازشوں اور فتنوں سے محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ ہفتہ وحدت کے آغاز کے ساتھ تہران میں، پینتسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس منگل سے شروع ہوگئی ہے۔ دنیا کے ترپن اسلامی ملکوں کے مسلم علما اور دانشور حضرات اس بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔

یہ کانفرنس، کورونا پروٹوکول کے پابندی کے ساتھ پانچ روز تک جاری رہے گی، اس کانفرنس میں دنیا کے انتالیس ملکوں کے مندوبین آن لائن طریقے سے حصہ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button