مشرق وسطی

عرب پارلیمنٹ کا قضیہ فلسطین کے لیے عالمی حمایت جاری رکھنے کا عزم

شیعیت نیوز: عرب پارلیمنٹ نے فلسطینی کازکے لیے اپنی مضبوط اور مستقل حمایت  جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا ہے۔ عرب پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ مرکزی اور کلیدی قضیہ ہے جس کی حمایت جاری جاری رکھی جائے گی۔

یہ بات پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل العسومی نے تیسری قانون سازی کی مدت کے دوسرے سیشن کے آغاز کے دوران کی ، جو کہ عرب ریاستوں کے لیگ کے جنرل سیکرٹریٹ کے صدر دفتر قاہرہ میں میں منعقد ہوا۔

العسومی نے کہا کہ عرب پارلیمنٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر سے خطاب کر کے فلسطینی کاز کی حمایت میں بین الاقوامی تحریک جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق ، بین پارلیمانی یونین کے صدر ، علاقائی پارلیمانوں کے سربراہوں اور یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل سے خطاب کیا۔ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ اور الخلیل میں مسجد ابراہیمی میں اسرائیلی قابض طاقت کے جرائم اور منظم خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا۔

یہ بھی پڑھیں : علماء دیوبند کا عجیب فتویٰ ۔۔۔ سننے والوں کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔ آخر یہ کونسا اسلام ہے؟؟

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمنٹ عرب قوم کے اعلی مفادات کی خدمت میں ایک فعال شراکت دار رہے گی  اور تمام عرب مسائل کے دفاع میں سرکاری عرب سفارت کاری کی تکمیل کرے گی۔

دوسری طرف العسومی نے اس اہم میدان میں پارلیمنٹیرینز کو تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے ادارہ جاتی آلہ کے طور پر ’’دہشت گردی اور انتہا پسند نظریات کا مقابلہ کرنے کے لیے عرب مرکز‘‘ کے آغاز کا اعلان کیا۔

دوسری جانب کویت کی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 21 ملین 50 لاکھ ڈالرکی امداد کا اعلان کیا ہے۔

یہ رقم عرب اکنامک ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے فلسطینی پناہ گزینوں کے ذمہ دار ادارے ’اونروا‘ کو ادا کی جائے گئی جو لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود پر صرف کی جائے گی۔

فنڈ نے اپنی ویب سائٹ پر جمعرات کو ایک پوسٹ میں کہاکہ پہلی گرانٹ جس کے تحت فنڈ لبنان میں یو این آر ڈبلیو اے کے ہیلتھ پروگرام کی مالی اعانت میں حصہ ڈالنے کے لیے 1.5 ملین ڈالر فراہم کردی گئی ہے۔بیان میں مزید کہا کہ یہ رقم  اسپتالوں میں علاج کے اخراجات کو بھی پورا کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button