وحدت اسلامی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان ، پانچ سو سے زائد علما و دانشور کریں گے خطاب

شیعیت نیوز: تقریب مذاہب اسلامی عالم فورم کے سیکریٹری جنرل نے پینتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ویبینار سے پانچ سو چودہ شخصیات خطاب کریں گی۔
حجت الاسلام حمید شہریاری نے ہفتے کے روز ایک کانفرنس میں اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وحدت اسلامی کانفرنس سے، دنیا کے سولہ ملکوں کی دو سو تیس شخصیات شرکت کے ساتھ خطاب جبکہ باون شخصیات آنلائن خطاب کریں گی اور سیاسی و ثقافتی شخصیات پر مشتمل ایک سو اسّی مقررین اندرون ملک ایران سے متعلق ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس منگل ستائس مہر مطابق بیس اکتوبر کو شروع ہو گی اور دو آبان مطابق پچیس اکتوبر تک جاری رہے گی۔
اس وحدت اسلامی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد، مسلمانان عالم میں اتحاد و یکجہتی اور علماء و دانشوروں کے نظریات میں یکجہتی پیدا کرنا اور عالم اسلام میں اتحاد اور واحد مسلم امہ کی تشکیل کے لئے پیش کئے جانے والے طریقوں کا جائزہ لیا جانا ہے تاکہ مسلمانوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں مدد مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں : ہم دفاعی پوزیشن سے نکل کر دشمن پر حملے کی پوزیشن میں آچکے ہیں، بریگیڈیئر شہرام حسن
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں افغانستان میں مسجد قندھار پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی امت کے دشمنوں کی تفرقہ انگیز سازشوں کے خلاف خبردار کیا، شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور انضمام پر زور دیا اور تشدد اور انتہا پسندی کی تردید کی۔
ایرانی وزارت خارجہ نے افغانستان میں مہلک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کی دعا کی۔
یہ افسوسناک واقعہ ، اور ماضی کے اسی طرح کے واقعات ، بشمول قندوز میں حالیہ نمازوں پر حملہ ، چوکسی بڑھانے اور افغانستان میں شیعہ اور سنی مذہبی اجتماعات کی حفاظت کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔
ایران کو یقین ہے کہ ہمارے مسلمان افغان بھائی اور بہنیں ہمدردی ، یکجہتی اور تعاون کے ذریعے اپنے دشمنوں کی تقسیم کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
قندھار میں ہونے والے خودکش حملے میں اب تک 62 افراد ہلاک اور 70 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔