اہم ترین خبریںیمن

یمنی فورسز کے ہراول دستہ کی بڑی کامیابی، مآرب کے دروازہ تک پہونچیں

شیعیت نیوز: جارح فوجی اتحاد کے خلاف یمنی فورسز کے ہراول دستہ کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے۔

یمنی فورسز بجلی کی طرح مآرب کے مورچہ کی طرف بڑھتے ہوئے شہر کے دروازہ تک پہونچ گئی ہے ۔

المیادین ٹی وی چینل نے مآرب میں یمنی فورسز کی پیشرفت کے بارے میں رپورٹ دی ہے کہ ان دلاوروں کے لئے مآرب کی لڑائی کا انجام طے کرنا مشکل نہیں ہے جنہیں سات سال کی جنگ کا تجربہ اور اس تجربہ نے انہیں نکھار دیا ہے۔

ان بہادروں کو زمینی لڑائی میں بہت مہارت اور قیمتی تجربہ ہے اوریہ بہادر سخت سے سخت حالات میں پیشرفت کرتے ہوئے کامیاب ہوئے ہیں۔

گذشتہ کچھ دنوں میں یمنی فورسز کے ہراول دستے نے مآرب شہر کے جنوب میں واقع ”رحبہ و العبدیہ“ میں بڑی کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ مذاکرات دوستانہ ماحول میں ہو رہے ہیں، سعودی وزیر فیصل بن فرحان

یمنی فورسز کا ہراول دستہ مآرب، البیضاء، شبوہ کے مثلث پر پہونچ کر تینوں اہم مورچوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے میں کامیاب رہا۔ اس طرح اس نے جنوبی، شمال مشرقی اور شمال مغربی مورچوں سے دشمن فور‎سز کا محاصرہ تنگ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ مارچ دوہزار پندرہ سے جاری سعودی عرب کی جارحیت اور براہ راست حملوں کے نتیجے میں اب تک قریب بیس ہزار یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں جبکہ جنگ اور محاصرے کے باعث پیدا ہونے والی ابتر صورتحال اور انسانی المیہ کے باعث لاکھوں افراد اب تک اپنی جان گنوا چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور بیماروں کی ہے۔

دوسری جانب یمن کے شہر عدن میں کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور5 زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق دھماکے میں گورنر عدن کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ قافلے میں دھماکے کے بعد پولیس اور ایمبولینس جائے وقوع پر پہنچیں جہاں کئی افراد زخمی تھے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر اور ایک حکومتی وزیر دھماکے میں محفوظ رہے جبکہ دھماکا بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کیا گیا۔ یمن کے صدر عابد ربو منصور ہادی نے کہا ہےکہ اس حملے کی جامع تحقیقات ہو ں گی اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button