مشرق وسطی

شام میں صیہونی حکومت کے فضائی بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق

شیعیت نیوز: شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فضائی بمباری میں ایک شامی فوجی جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے شام کے صوبے حمص کے شمال مغربی شہر تدمر پر فضائی بمباری کی جس میں ایک شامی فوجی جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

شامی عرب نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے شب 11 بج کر 34 منٹ پر تدمر کے علاقے میں ایک کمیونیکیشن ٹاوراور دیگر املاک کو نشانہ بنانے کے لئے فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔

اس سے قبل شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صوبے حمس کے شہر تدمر کے قریب حملے میں ایک فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، شہر بیت لحم میں فلسطینی نوجوان شہید

صیہونی فوج نے یہ حملہ تدمر کے جنوبی علاقے پر کیا۔ اس حملے پر شامی فوج کے اینٹی ائیر کرافٹ یونٹ نے بھی اپنی کاروائی کی۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے ڈرون طیارے شام سے ملنے والے سرحدی علاقوں کی فضا میں پرواز کرتے رہتے ہیں جس کا مقصد مزاحمتی گروہوں کے ٹھکانوں کا پتہ لگانا ہے۔

صیہونی حکومت نے بدھ کی شب التنف سے تدمر جانے والے راستے میں ایک ٹاور اور اس کے اطراف کے علاقوں کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں خاصا مالی نقصان ہوا۔

شام میں خانہ جنگی کے آغاز سے اسرائیل شام کے اندر گاہے بگاہے حملے کرتا رہتا ہے جس میں شامی فوج اورلبنانی حزب اللہ کے ارکان کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت، شام میں دہشت گردوں کی شکست سے بوکھلائی ہوئی ہے اور وہ ان دہشت گردوں کی حمایت میں شام میں فوجی ٹھکانوں اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button