شیعہ وکلاءعزاداری امام حسینؑ پر ریاستی جبرو استبدادکےخلاف ڈٹ گئے،پنجاب پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
شیعہ وکلاء نے عزاداری امام حسینؑ کے خلاف ماورائےآئین و شہری آزادی ریاستی اقدامات کا مقابل مردانہ وار انداز میں قانونی میدان میں کرنے کیلئے کمر کس لی ہے

شیعیت نیوز: ملت جعفریہ عزاداری امام حسینؑ پر ریاستی جبرواستبدادکےخلاف ڈٹ گئی،پنجاب پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔شیعہ وکلاء نے عزاداری نواسہ رسولؐ کےخلاف قانونی حملوں کا جواب قانونی انداز میں دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب بھرمیں اربعین امام حسینؑ پر کٹنے والی تمام بےبنیاد اور غیر قانونی ایف آئی آرز کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔
شیعہ وکلاء نے عزاداری امام حسینؑ کے خلاف ماورائےآئین و شہری آزادی ریاستی اقدامات کا مقابل مردانہ وار انداز میں قانونی میدان میں کرنے کیلئے کمر کس لی ہے، تفصیلات کے مطابق عزاداران سیدالشہداءؑ کو جعلی ایف آئی آرز سےڈرانے دھمکانے کی تمام تر کوششیں خاک میں مل گئیں، اس سال چہلم امام حسینؑ کے موقع پر پنجاب بھرمیں شیعہ عزاداروں کےخلاف مرکزی جلوسوں میں شرکت کیلئے اپنے اپنے علاقوں سے پیدل اور مشی کی صورت میں مارچ کرنے پردرج تمام 104 متعصبانہ ایف آئی آرز کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں موجود شاہراہ یزید بن معاویہ پر لعنت بھیجنا بھی جرم بن گیا
ذرائع کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے شیعہ وکلاء کی ٹیم نے پنجاب بھر میں متعصبانہ بنیادوں پر شیعہ عزادروں کےخلاف کاٹی جانےوالی ایف آئی آرز کی جمع آواری کے بعد ایک پٹیشن تیار کرکے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروادی ہے ، جس میں پنجاب حکومت ، انتظامیہ اور پولیس سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ وہ کس بنیاد پر ایک آزاد ملک کے شہریوں پرسڑک کنارے صرف پیدل چلنے کی بنیاد پر مقدمات درج کررہے ہیں؟؟؟
یہ بھی پڑھیں: ایک مرتبہ پھر تکفیری اجتماعات کا سلسلہ سیریز کی شکل میں شروع کرادیاگیا، شیعہ علماءکونسل
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شیعہ وکلاء کی جانب سے داخل کردہ پٹیشن کوسماعت کیلئے منظور کرلیا ہے ، جبکہ 11 اکتوبر 2021 بروز پیر کی تاریخ اس کیس کی سماعت کیلئے مقرر بھی کردی گئی ہے ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ پٹیشن منظور ہونے کے بعد پنجاب پولیس کی دوڑیں لگ گئی ہیں اور اعلیٰ پولیس افسران پریشانی کاشکارنظر آتے ہیں،شیعہ وکلاء اور ملت جعفریہ پرامید ہے کہ انشاءاللہ قانون اور آئین پاکستان کی روشنی میں شیعیان حیدرکرارؑ کو انصاف فراہم کیا جائے گا ،یہ تمام کی تمام جعلی ، بےبنیاد اور متعصبانہ طرز عمل پر کاٹی جانے والی ایف آئی آرز کالعدم قرار دی جائیں گی اور پنجاب بھرمیں عزاداروں کے خلاف تعصب کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کا محاسبہ بھی کیا جائے گا ۔