یمن

یمن کے صوبے صعدہ میں ایک رہائشی عمارت پر سعودی اتحاد کی بمباری

شیعیت نیوز: شمالی یمن کے صوبے صعدہ میں ایک رہائشی عمارت پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں کم از کم دو عام شہری شہید ہو گئے۔ جبکہ یمنی فوج نے امریکی ساخت کا سعودی ڈرون طیارہ مارگرایا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جمعرات کی رات یمن کے صوبے صعدہ میں الصفرا کے علاقے اللجبہ میں ایک رہائشی عمارت کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں دو عام شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

اس سے قبل بدھ کے روز صوبے صعدہ کے علاقوں شدا اور الرقو پر سعودی آلہ کار فوجی اہلکاروں کی گولہ باری میں کم سے کم چار عام شہری شہید اور دو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فورسز نے جازان میں ملک عبد اللہ ایئر پورٹ پر ڈرون سے حملہ کیا، ترکی المالکی

پیر کے روز بھی صوبے صعدہ کے سرحدی علاقے منبہ پر سعودی فوج کی گولہ باری میں دو عام شہری شہید اور چار دیگر زخمی ہو گئے تھے۔یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج نے امریکی ساخت کا سعودی جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران یمنی فوج کے حملوں میں سعودی اتحاد کے کئی ڈرون طیارے تباہ ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب امریکہ اور دیگر عرب و غیر عرب ممالک کے ساتھ مل کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن میں جارحیت کر رہا ہے اور اس دوران اس کے براہ راست حملوں میں کم از کم بیس ہزار یمنی شہری شہید جبکہ دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ یمن کے دسیوں لاکھ عوام بالخصوص بچے اور بیمار بھوک مری، بیماری، غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت کے باعث موت کے خطرے سے روبرو ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button