اسرائیل کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ قومی اتحاد ہے، سربراہ اسماعیل ھنیہ

08 اکتوبر, 2021 09:26

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ قومی اتحاد کے ذریعے ہی صیہونی حکومت کی قبضہ گری کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے جو قاہرہ کے دورے پر ہیں کہا کہ حماس اسرائیل کی جیلوں میں بند قیدیوں کی رہائی کیلئے ہر قسم کا اقدام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی ہماری پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس قیدیوں کی رہائی کیلئے ہر قیمت چکائے گی۔

واضح رہے کہ اس وقت اسرائیل کی 23 جیلوں میں 4 ہزار 850 قیدی ہیں جن میں سے 41 خواتین اور520 بچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوجی عدالت سے فلسطینی اسیر فتحی خضیر کو قید اور جرمانہ کی سزا

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ قابض صیہونی دشمن فلسطینی قوم کی شناخت اور ان کا تشخص مٹانے کی سازش کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل فلسطینی قوم کا کلچر، تشخص ، ثقافت، تہذیب، تاریخ اور اقدار کو مٹانے کی منظم سازش کررہا ہے۔

قابض صیہونی دشمن ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینی قوم کے وسائل، زمین اور آثار قدیمہ کی لوٹ مار کرتے ہوئے اپنی جعلی، من گھڑت اور دھوکے سے تیار کی گئی تاریخ مسلط کرنے کی سازش میں مصروف ہے۔

فلسطینی ثقافت کے عالمی دن کے موقعے پرایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کو قابض صیہونی دشمن کی ایسی منظم پالیسیوں کا سامنا ہے جن میں فلسطینی قوم کے حقوق اور ثقافت کو کھلے عام پامال کیا جا رہا ہے۔

حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا کہ فلسطینی کلچر کے وجود کو حقیقی خطرے کا سامنا ہے۔ ارض فلسطین، فلسطینی مقدسات اور فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق کی پامالیوں کی منظم سازشوں کےخلاف فلسطینی قوم پوری استقامت اور ثاب قدمی کے ساتھ کھڑی ہے۔

8:10 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔