اہم ترین خبریںایران

حضرت امامِ ضامن مولا علی رضا علیہ السلام کی شہادت پر عالم اسلام سوگوار و عزادار

شیعیت نیوز: حضرت امامِ ضامن مولا علی رضا علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر بارگاہ رضا (ع) سوگ میں ڈوب گئی اور دنیا کے مختلف ممالک سمیت دارالحکومت تہران، مقدس شہر قم اور ایران کے دیگر شہروں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔

فرزند رسولؐ، سلطان عرب و عجم حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام گیارہ ذی القعدہ ایک سو اڑتالیس ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے اور صفر کے مہینے کی آخری تاریخ میں آپ کی شہادت واقع ہوئی۔

مشہدالمقدس سمیت ایران بھر میں آج فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

آخرِ صفر میں فرزند رسول، امام رؤف، حضرت امامِ ضامن مولا علی رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے شمع اہلبیت کے ہزاروں پروانے دور و نزدیک کے علاقوں سے پاپیادہ مشہد مقدس پہنچے اور اپنے مولا و آقا کے روضے پر حاضری دی۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کے لئے ارسال شدہ ایران کا تیسرا تیل بردار بحری جہاز شام پہنچ گیا

شب شہادت امام ہشتم کی مناسبت سے بدھ کی رات روضہ اقدس میں کورونا پروٹوکول کی پابندی کے ساتھ خطبہ خوانی کی مجلس منعقد ہوئی۔ اس مجلس میں خدام روضہ اقدس، اپنی روایت کے مطابق ہاتھوں میں شمعیں لئے، صحن انقلاب میں حلقہ بناکے کھڑے ہوئے اور روضہ مبارک کے متولی حجت الاسلام مروی نے امام ضامن علیہ الصلوات والسلام کے فضائل و مصائب بیان کئے۔

رپورٹ کے مطابق روضہ اقدس کے صحنہائے مبارک، ساری رات زائرین اور عزاداروں سے مملو رہے۔ روضہ مبارک میں نماز صبح کے بعد عزاداری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔دارالحکومت تہران اور مقدس شہر قم سمیت ایرن کے دیگر تمام شہروں اور قریوں میں بھی کورونا پروٹوکول کی پابندی کے ساتھ فرزند رسول امام علی رضا علیہ الصلوات والسلام کی عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔

تہران میں اسی مناسبت سے ایک مجلس عزا حسینہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ میں منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button