اہم ترین خبریںپاکستان

امام حسینؑ آج اتحاد و اتفاق کے علمبردار و پیامبر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں، مقررین یوم حسینؑ پشاور

یزید مٹ گیا، مگر حسینؑ مرکز وحدت بن کر آج بھی زندہ ہیں اور تا قیامت زندہ رہے گا۔

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیراہتمام یونیورسٹی آف پشاور کے آغا خان آڈیٹوریم ہال میں یوم حسین علیہ السلام بعنوان "حسین محور وحدت” کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی، علامہ عابد حسین شاکری، پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحمان، ثقلین مہدوی، پروفیسر ڈاکٹر راشد احمد اور دیگر مقررین نے کانفرنس میں شرکت اور خطاب کیا۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ نے معرکہ عظیم میں امت رسول (ص) کو جذبہ وحدت کا درس دیا کہ رسول اکرم (ص) کی امت کو وحدت کی ضرورت ہے اور یہی وجہ ہے کہ امام حسینؑ آج اتحاد و اتفاق کے علمبردار و پیامبر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریاستی اداروں کی کوششوں سے نیشنل ایکشن پلان اور نیشنل کاؤنٹر ٹیرریزم اتھارٹی کا جنازہ بڑی دھوم سے نکل گیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سب امام حسینؑ کے نام پر متحد نظر آتے ہیں، یہ بات کسی بھی شک و شبہ سے بالاتر ہے کہ دنیا کا ہر کلمہ گو حسینی ہے، اس لئے ان کی ذمہ داری ہے کہ یزیدیت کے خلاف ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کریں اور سیرت امام حسین علیہ السلام کو اپنے کردار پر نافذ کرتے ہوئے پیغام حسینیت دنیا کے کونے کونے میں پہنچائیں۔ یزید مٹ گیا، مگر حسینؑ مرکز وحدت بن کر آج بھی زندہ ہیں اور تا قیامت زندہ رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button