اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

ایکسپو دبئی 2020 میں فلسطینی اتھارٹی کی شرکت قومی جرم ہے، ترجمان حماس

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی ایکسپو دبئی 2020 میں جس میں ایک اسرائیلی وفد حصہ لے رہا ہے ، شرکت کرنا ایک ’’قومی اور اخلاقی جرم‘‘ ہے۔

تحریک کے ترجمان حازم قاسم نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ یہ شرکت خطے میں بعض ممالک  کی طرف سے اٹھائے گئےاقدامات اور اسرائیل  کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کے اقدامات کا حصہ ہے۔ اس طرح کے پروگرامات میں شرکت کرنا مزاحمت کو معمول پر لانے کے راستے کو کمزور کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نمائش میں فلسطینی اتھارٹی کی شرکت اس نے اپنی سابقہ اعلان کردہ پوزیشن سے دستبرداری اختیار کرنے کے مترادف ہے کیونکہ ایکسپو دبئی 2020 میں اسرائیل کی شرکت کی وجہ سے فلسطینی اتھارٹی کو کھل کراس کابائیکاٹ کرنا چاہیےتھا۔

حماس کے ترجمان نےکہا کہ ایکسپو دبئی میں فلسطینی اتھارٹی کی شرکت ایک ایسے پروگرام میں شرکت ہے میں قابض اسرائیل جیسا ملک شرکت کررہا ہے جس کا اسلحہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور قتل عام میں استعمال ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کے لئے ارسال شدہ ایران کا تیسرا تیل بردار بحری جہاز شام پہنچ گیا

حازم قاسم نے کہا کہ اس نمائش میں فلسطینی اتھارٹی کی شرکت اسرائیلی ریاست کے اسلحہ کی ترویج کی مذموم کوشش ہے۔ یہ اقدام فلسطینی اتھارٹی کا قومی اور اخلاقی جرم ہے کیونکہ دنیا کے آزادی پسند لوگ قابض دشمن کی ان قاتل اور مہلک مصنوعات کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہمیں اور پوری فلسطینی قوم کو اتھارٹی کے ایکسپو نمائش میں شرکت باعث افسوس ہے۔ اس نمائش میں شرکت پر یورپی پارلیمنٹ اور بعض دوسرے ممالک کی طرف سے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے سلطنت عمان میں آنے والے طوفان اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق آل سعید اور برادر ملک عمان کی قیادت اور قوم سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق کو اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ حماس اور فلسطینی قوم مشکل کی اس گھڑی میں عمان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے حماس کی طرف سے عمان میں آنے والے سمندری طوفان’شاہین‘ سے ہونےوالی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحومین کے لیے مغرفت اور زخمیوں اور متاثرین کی جلد بحالی کی دعا کی ہے۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ حماس سلطنت عمان کے فرمانروا، شاہی خاندان، حکومت اور عوام کے ساتھ اس مشکل کی گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button