عراق

عراقی مسلح افواج کا عام انتخابات میں سکیورٹی کوہر صورت یقینی بنانے کا اعلان

یہ انتخابات دس اکتوبر کو ہوں گے۔ تقریبا پچیس ملین عراقی انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہیں جو تین سو انتیس ممبران پارلیمنٹ کو منتخب کریں گے

شیعیت نیوز: عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر کے ترجمان نے کہا ہے پارلیمانی انتخابات کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے فوج کو پوری طرح الرٹ کردیا گیا ہے۔

عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر کے ترجمان یحییٰ رسول نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ جو بھی انتخابات کی سیکورٹی سے کھلواڑ کرنے کی کوشش کرے گا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی دھمکیاں جوتے کی نوک پر، لبنان کیلئے ایرانی تیل کا تیسرا بحری جہازشام پہنچ گیا

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران کسی بھی طرح کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ریزرو فورس موجود ہے جو پوری طرح تیار ہے۔ انتخابات میں سیکورٹی کو یقینی بنانے والی کمیٹی کے ترجمان غالب العطیہ نے بھی کہا ہے کہ بغداد اور دیگر صوبوں میں تقریبا آٹھ ہزار دو سو ستر پولنگ اسٹیشنوں کی حفاظت کے لئے سیکورٹی فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی کردستان و دیگر علاقوں میںانقلاب دشمن ٹولے ہمارے نشانے پر رہیں گے،مشیرِ رہبرِ انقلاب

عراق میں قبل از وقت انتخابات کے لئے الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ یہ انتخابات دس اکتوبر کو ہوں گے۔ تقریبا پچیس ملین عراقی انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہیں جو تین سو انتیس ممبران پارلیمنٹ کو منتخب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button