اہم ترین خبریںایران

عراقی کردستان و دیگر علاقوں میں انقلاب دشمن ٹولے ہمارے نشانے پر رہیں گے،مشیرِ رہبرِ انقلاب

جنرل یحیی رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ اگرچہ انقلاب دشمن عناصر ملک کے سرحدی علاقوں میں مسائل کھڑے کرتے ہیں لیکن اسلامی جمہوریہ کی دفاعی طاقت کے سامنے ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

شیعیت نیوز: عسکری امور میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مشیر جنرل سید یحییٰ رحیم صفوی نے دفاع پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ سے کہہ دیا ہے کہ ایرانی سرحدوں کو بد امنی سے دوچار کرنے والا کوئی بھی انقلاب دشمن مسلح گروہ ان کے زیر کنٹرول علاقوں میں موجود نہیں ہونا چاہئے۔

جنرل سید یحییٰ رحیم صفوی نے شمالی عراق کے علاقے میں موجود انقلاب دشمن دہشت گرد گروہوں کے اڈوں کے خلاف سپاہ پاسداران کی بری فوج کی کارروائیوں کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ عراقی کردستان کو انقلاب دشمن عناصر کا اڈہ نہیں بننا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: عاشق اہل بیتؑ لیجنڈ اداکار عمر شریف فرزندِ امام حسنؑ حضرت عبداللہ شاہ غازی ؑکے جوار میں سپردلحد

عسکری امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے خبردار کیا کہ انقلاب دشمن گروہ ملکی سرحدوں کے اطراف میں جہاں بھی ہوں گے ہم ان کا مقابلہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ان حکومتوں سے بھی نمٹیں گے جو ان گروہوں کو پناہ دیں گی یا وسائل و ہتھیار فراہم کریں گی۔

جنرل یحیی رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ اگرچہ انقلاب دشمن عناصر ملک کے سرحدی علاقوں میں مسائل کھڑے کرتے ہیں لیکن اسلامی جمہوریہ کی دفاعی طاقت کے سامنے ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button