عراق

عراق میں پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر سیکورٹی فورس ہائی الرٹ

شیعیت نیوز: عراقی انتخابات کی سیکورٹی کے لئے قائم کمیٹی کے سربراہ عبدالامیر الشمری نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج اور سیکورٹی فورس کو پارلیمانی انتخابات کی سیکورٹی کے لئے ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق میں پارلیمانی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے قائم کمیٹی کے سربراہ اور مشترکہ آپریشنل کمانڈ کے نائب سربراہ عبدالامیر الشمری نے پارلمانی انتخابات کے پیش نظر اٹھارہ صوبوں میں دو لاکھ پچاس ہزار فوجی و سیکورٹی فورس کو تعینات کئے جانے کی خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 5 اکتوبر 1998 ،عمران خان صاحب ! شہید ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گجرانوالہ،انکی بیٹی اور محافظ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں

الشمری نے کہا ہے کہ اس سیکورٹی منصوبے پر عمل درآمد کرتے ہوئے پورے ملک میں قائم کئے جانے والے آٹھ ہزار دو سو تہتر پولنگ اسٹیشنوں کی حفاظت و نگرانی انجام دی جائے گی۔

عراق کے پارلیمانی انتخابات میں سیاسی گروہوں کے درمیان رقابت اور انتخابی مہم ایک عرصے سے تیز ہو چکی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ انتخابات کا وقت جتنا قریب آئے گا، انتا ہی سیاسی گروہوں کے درمیان مقابلہ سخت ہونے کے ساتھ ساتھ انتخابی مہم میں عراقی عوام کے جوش و خروش میں بھی اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کےخلاف مظاہرہ ، متعدد گرفتار

عراق کے الیکشن کمیشن نے بارہ ستمبر دو ہزار اکیس کو اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ ملک کے قبل از پارلیمانی انتخابات میں تین سو انتیس ممبران پارلیمان کا انتخاب عمل میں آئے گا اور انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اکیس سیاسی الائنس نے اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے پارلیمانی انتخابات میں تین ہزار دو سو انچاس امیدوار میدان میں ہیں اور ان میں نو سو اکیاون خواتین شامل ہیں۔

خیال رہے کہ عراق میں عام پارلمانی انتخابات دس اکتوبر کو منعقد ہونے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button