شیعہ علماء کونسل کی کالعدم تنظیم کے طلباءونگ کے اجتماع اور حکومتی واپوزیشن اراکین کی شرکت پر تشویش

04 اکتوبر, 2021 12:26

شیعیت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان نے وفاقی دارالحکومت میں کالعدم دہشت گرد تنظیم کے طلباء ونگ کی جانب سے کھلے عام جلسے کے انعقاد اور اس میں اعلیٰ حکومتی وزراء سمیت ن لیگی سابق وزیر اعظم کی شرکت پر تشویش اور مذمت کا اظہار کیاہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کنونشن سنٹر اسلام آبادجیسے اہم مقام پر تکفیریوں کے گروہ کا اجتماع کرایا گیا۔جس میں وفاقی وزیرعلی محمد خان،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی شرکت کرائی گی۔تکفیریوں کا ایک سرغنہ بھی موجود تھا،جن سے تقریریں کروائی گئیں۔جس میں مسلکی قانون سازی اور دیگر اقدامات/اعلانات سے ایک مکتب کو دیوار سے لگانے کی باتیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے چہیتے طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک اور شیعہ نوجوان بیدردی سے شہید

اس اجتماع سے کیسا اور کون سا پیغام دیا گیا ؟؟  وفاقی وزیرعلی محمد خان،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی شرکت تو سمجھ میں آ رہی ہے لیکن یہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق وزیر اعظم، آئین و قانون کے منادی شاہد خاقان عباسی وہاں کیا ڈھونڈنے گئے تھے ؟؟؟ کیا تکفیری جنونیوں اور لشکروں کا اجتماع منعقد کرا کے ان سے بھی مذاکرات اور عام معافی کی راہ ہموار کی جا رہی ہے ؟؟؟

1:31 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔