مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات میں ’ایکسپو 2020‘ میں اسرائیلی پویلین کا آج باقاعدہ افتتاح

شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات میں بین الاقوامی نمائش کے منتظمین پیر کو اسرائیلی پویلین کا افتتاح آج کیا جائے گا۔

عبرانی چینل کے مطابق اسرائیلی سیاحت کے وزیرنے کہاکہ قابض حکومت کی جانب سے دبئی میں انٹرنیشنل ایکسپو میں اسرائیلی ونگ کھولنے کے لئے متحدہ عرب امارات میں آج منعقد کی جائے گی۔

اسرائیلی ’’I24 نیوز‘‘ چینل کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کا اندازہ ہے اسرائیلی پویلین کو 15 ملین سے زائد افراد وزٹ کریں گے۔

اس ایونٹ میں اسرائیلی ریاست کی شرکت تل ابیب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے کے بعد امارات میں کسی بڑے پروگرام میں یہ اسرائیل کی پیلی بڑی شرکت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ماہ ستمبر میں القدس میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں پانچ فلسطینی شہید 154 گرفتار

دوسری جانب ومی کمیٹی برائے اسرائیلی بائیکاٹ اور اسرائیلی بائیکاٹ کے لیے سرگرم عالمی تحریک ’بی ڈی ایس‘ نے کہا ہے کہ ’دبئی ایکسپو‘ میں کسی فلسطینی یا سرکاری اور نجی عرب شخصیت کی طرف سے شرکت فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کے ظالمانہ او استبدادی طرز عمل کی حمایت اور اس کی حوصلہ افزائی تصور کی جائے گی کیونکہ پہلی بار اس کانفرنس میں قابض صیہونی ریاست کو بھی شرکت کا موقع دیا گیا ہے۔

قومی کمیٹی کی طرف سےہفتے کے روز جاری ایک بیان میں فلسطینی اتھارٹی سے استفسار کیا گیا ہے کہ آیا وہ ایکسپو دبئی میں شرکت کررہی ہے؟ کیونکہ یہ نمائش دراصل اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کو معمول پرلانے کی حوصلہ افزائی کی کوشش ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نمائش میں فلسطین پرچم لہرایا جانا فلسطینیوں اور عرب اقوام کے لیے سخت غم وغصے کاباعث بنا ہے کیونکہ یہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایکسپو دبئی میں پہلی بار صیہونی ریاست کو شرکت کی اجازت مل رہی ہے۔

بی ڈی ایس اور بائیکاٹ کمیٹی نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ دبئی ایکسپو میں شرکت کے حوالے سے دوٹوک اور واضح جواب دے کہ آیا وہ اسرائیل کے ساتھ دوستی پرمبنی نام نہاد عالمی نمائش میں شریک ہے یا نہیں؟۔

متعلقہ مضامین

Back to top button