دنیا

ایتھوپیا کا اقوام متحدہ کے 7 اعلیٰ عہدیداروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

شیعیت نیوز: ایتھوپیا نے داخلی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے 7 اعلیٰ عہدیداروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اندرونی معاملات میں دخل اندازی پر اقوام متحدہ کے 7 اعلیٰ عہدیداروں کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے مختلف علاقوں میں ہزارہ شیعوں ، وکیلوں اور کھلاڑیوں کی ٹارگیٹ کلنگ

ایتھوپیا کی حکومت اقوام متحدہ کے ان عہدیداروں پر تیگرائی کے باغیوں کو حکومت کے خلاف اکسانے اور انھیں اسلحہ فراہم کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کرتی آئی ہے تاہم اقوام متحدہ نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے۔

ادھر وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے ایتھوپیا کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جنگ زدہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیے جانے والے امدادی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے والوں پر سخت پابندیاں عائد کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مشی واک پر عزاداروں کےخلاف ریاستی غیر آئینی ایف آئی آر کا سدِ باب کیسے ممکن ہے؟؟؟ لازمی پڑھیں

دوسری جانب اقوام متحدہ کے جنرل سیکٹری انتونیو گوتیرس نے ایتھوپیا کے اس فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایتھوپیا کی حکومت اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو ملک میں رہنے کی اجازت دے تاکہ امدادی کاموں کا سلسلہ منقطع نہ ہو۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق ملک میں حکومتی فورسز اور تیگرائی باغیوں کے درمیان جاری مسلح جھڑپوں کے باعث 52 لاکھ افراد کا انحصار صرف انسانی امداد پر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button