سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت ، 5 یمنی شہید اور 11 زخمی

شیعیت نیوز: سعودی عرب کی فوج کے توپ خانے کے حملے میں 5 یمنی شہید اور 11 زخمی ہوئے۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی فوج نے صوبہ صعدہ کے سرحدی اور رہائشی علاقے الرفو پر توپ خانے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 یمنی شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے میں عام شہریوں کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : بحرینی مظاہرین نے اسرائیل کے پرچموں کو پاؤں تلے روند ڈالا
دوسری جانب یمن کی وزارت صحت کے ایک سینئر عہدیدار ابراہیم الشامی کا کہنا ہے کہ جب سے سعودی اتحاد کی جانب سے صنعا ایئرپورٹ بند کیا گیا ہے تب سے لے کر اب تک فریزر والی دوائیں تقریبا ختم ہی ہو چکی ہیں کیونکہ ان کے فضائی حمل و نقل اور حفاظت کے لئے خاص شرائط کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے اور وزارت صحت کے پاس مریضوں کے دینے کے لئے دوائیں نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جابرانہ اور یک طرفہ اقدامات اور پابندیوں کے خلاف عالمی برادری کا احتجاج
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر فوجی حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔
یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر اور بے گھر ہوچکے ہیں۔
سعودی اتحاد کی جاری وحشیانہ جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں عالم اسلام کے اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔اس کے باوجود سعودی اتحاد یمنی عوام کے خلاف اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔