اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

معرکہ ’سیف القدس‘ نےدشمن کے خلاف بڑی جنگ کی راہ ہموار کی، ڈاکٹر محمود الزھار

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم اورپوری مسلمہ ’فیصلہ کن جنگ‘ کے دھانے پر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ رواں سال مئی میں غزہ کی پٹی میں لڑے جانے والے’سیف القدس‘ (القدس کی تلوار) کی نسبت نئی جنگ غیرمعمولی اور بہت بڑی ہوگی۔

ڈاکٹر محمود الزھار کا کہنا تھا کہ معرکہ سیف القدس نے قابض دشمن کے خلاف ایک بڑی اور فیصلہ کن جنگ کی راہ ہموار کی ہے۔

اخبار’فلسطین‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ معرکہ سیف القدس کے دوران سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں کے فلسطینیوں نے بھی قابض دشمن کے خلاف بھرپور مزاحمت کی اور یہ ثابت کیا کہ فلسطینی قوم ایک ہے اور قابض دشمن کی طرف سے فلسطینیوں کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کی تمام پالیسیاں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب لبنان، شام اور اردن فلسطینی قوم کے ساتھ مل کر دشمن کے خلاف جنگ کا حصہ بنے گے اور قابض دشمن کو شکست سے دوچار کریں گے۔

ڈاکٹر محمود الزھار کا کہنا تھا کہ سیف القدس معرکے نے یہ ثابت کیا ہےکہ قابض صہیونی ریاست جیسی طاقت بھی شکست فاش سے دوچار ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ سیف القدس نے اسرائیلی ریاست کے ناقابل تسخیر ہونے کے نظریے پر کاری ضرب لگائی ہے۔

حماس رہنما نے کہا کہ معرکہ سیف القدس  کی گیارہ روزہ جنگ نے قابض دشمن کے خلاف ایک بڑی جنگ کی راہ ہموار کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمنوں کی کسی بھی جاہلانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایرانی وزیر دفاع

دوسری جانب کل جمعہ کو قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مختلف علاقوں القدس اور غرب اردن میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم  نو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے القدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔بیت المقدس میں تلاشی کے دوران 13 سالہ صہیب ابو ناب کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتاری سے قبل قابض فوج نے اس پر وحشیانہ تشدد کیا۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں تلاشی کےدوران جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لیے جاتے ہوئے انس عبدالفتاح کو گرفتار کیا۔

الخلیل شہرمیں تلاشی کے دوران الراملہ کے مقام سے احمد فرج نصار اور دیر سامت سے احمد خضر الحروب کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ گرفتاری کے موقعے پر قابض فوج نے ان کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔

غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قابض فوج نے پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لےلیا۔ ان کی شناخت موسیٰ عبداللطیف ابوالرب، مہند حسن عمر ابو الرب، محمد خالد نجیب ابو الرب، حسن ربیع لوبانی اور خالد یوسف ابو الرب کے نام سے کی گئی ہے۔ ان سب کی عمریں 20 سال سے کم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button