مقبوضہ فلسطین

بلا جواز انتظامی قید کے خلاف 7 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری

شیعیت نیوز: اسرائیلی عقوبت خانوں میں بلا جواز انتظامی قید کی ظالمانہ پالیسی کے  قید سات فلسطینیوں نے قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی مختلف عرصے سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ کاید الفسفوس 77 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مقداد القواسمہ70 دن سے، علا الاعرج 52 دن سے، ھشام ابو ھواش 44 دن سے، رائق بشارات 39 دن سے ، شادی ابو عکر36 دن سے اور اسیر حسن شوکہ 8 دن سے بلا جواز انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال پر ہیں۔طویل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

مقداد القواسمہ کو اس وقت کابلان اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ الفسفوس، الاعرج، ابو ھواش، بشارات کو الرملہ جب کہ شادی ابو عکر کو عوفر جیل کے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مشی واک پر عزاداروں کےخلاف ریاستی غیر آئینی ایف آئی آر کا سدِ باب کیسے ممکن ہے؟؟؟ لازمی پڑھیں

دوسری جانب فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کے جرائم اور پالیسیوں کے خلاف جمعہ کو مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے ہیں۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی نابلس کے جبل صبیح نامی علاقے کے فلسطینیوں نے ہر جمعے کی مانند آج بھی اس علاقے میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف احتحاجی مظاہرے کئے۔

صیہونی حکومت نے مظاہرین کو ڈرون طیارے سے گیس بم کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران مظاہرین پر فائرنگ کرنے والا ایک ڈرون گرگیا جسے مشتعل مظاہرین نے کچل کر تباہ کر دیا۔

مشرقی نابلس کے بیت دجن دیہات کے باشندوں نے بھی آج نماز جمعہ کے بعد صیہونی کالونیوں کی تعمیر جاری رہنے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ غاصب صیہونی حکومت نے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کرکے کم سے کم پانچ فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے آج شہر الخلیل پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں فلسطینی جوانوں سے ان کی جھڑپ ہوئی جس کے دوران صیہونیوں نے ان پر ساؤنڈ بم پھینکے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button