عمران خان کی ریاست مدینہ میں زائرین نواسہ رسول ؐ جبری طور پر محصور
شیعیت نیوز: تحریک انصاف کی شیعہ دشمن پنجاب حکومت کا زائرین نواسہ رسولؐ کے ساتھ متعصبانہ رویہ، کربلائے معلیٰ سے زیارات کے بعد واپس آنے والوں کوایئر پورٹ پر لاہور انتظامیہ نے ذہنی اذیت، کوفت اور حبس بےجامیں رکھتے ہوئےبدسلوکی، زائرین آٹھ گھنٹے سے گرمی میں خوار، قرنطینہ کے لئے ناقص انتظامات، خواتین اور مردوں کے لئے ایک ہی ہال مختص اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن موقع سے غائب، ایک تحصیلدار کے ذمے تمام انتظامات ۔
تفصیلات کےمطابق زائرین کو لیکر نجف اشرف سے لاھور آنے والی پرواز پی کے 9452 کے مسافروں کو لاھور ایئرپورٹ لینڈ کرنے کے بعد تقریبا” ایک گھنٹہ تک لینڈنگ /پارکنگ سلاٹ ہر محبوس رکھا گیا ٹرمینل لاونج میں انٹری کے لئے جملہ ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ھانک کر ایک ہال میں بند کرتے ھوئے عراقی پی سی آر ریزلٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے ایئرپورٹ ریپڈ کوڈ ٹیسٹ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عزاداروں پر چہلم امام حسینؑ کے جلوس میں شرکت پر مقدمات کا اندراج، ایم ڈبلیوایم کا اہم اعلان سامنے آگیا
ذرائع کے مطابق پی سی آر اور ریپڈ ٹیسٹ نیگیٹو ہونے کے باوجود قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے زائرین امام حسینؑ کے پاسپورٹ زبردستی قبضہ میں لیکر من پسند ھوٹلوں کے ائیرپورٹ پر موجود ورکرز کے حوالے کر دیے گئے اورزائرین کو پولیس کے ذریعہ بسوں میں ڈال کر اپنے منتخب کردہ سہولیات کے بغیر ھوٹل نما بلڈنگ میں زبردستی مقید کر دیا گیا اور بلڈنگ کے باھر اسلحہ سے لیس پولیس یونیفارم میں ملبوس اھلکار بٹھا دئے گئے۔
اس ڈرامائی ایڈونچر کے ذریعہ بین الاقوامی پرواز کے مسافر مرد و زن کو ہراساں کیا گیا جس سے بین الااقوامی پرواز کے مسافروں جن میں عمر رسیدہ افراد بشمول خواتین کو اذیت و کوفت میں مبتلاء رکھا گیا یہاں یہ امر قابل ذکر ھے سہولیات کی فراھمی کے بغیر ذبردستی من مانے چارجز وصول کرنے کے لئے دباؤ ڈالا گیا ،اگر اس ملک میں حکومت اور قانون نام کی کوئی چیز موجود ھو تو اپنے کردار کو واضح کرتے ھوئے زمہ داری کے فرض کو نبھائیں۔







