اہم ترین خبریںمشرق وسطی

بحرینی عوام آل خلیفہ حکومت کے ساتھ اپنے تشخص کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، شیخ عیسی قاسم

شیعیت نیوز: بحرینی عوام کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ عیسی قاسم نے صیہونی وزیر خارجہ کے دورہ منامہ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی دشمن سے سازباز بحرین کے عوام کے خلاف حکومت کی سیاسی جنگ ہے۔

العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام کے مذہبی اور انقلابی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم نے جمعرات کو غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ یائیرلاپید کے دورہ منامہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمن سے تعلقات کی برقراری کی نفرت انگیز خیانت، عوام کے خلاف بحرینی حکومت کی ایک سیاسی جنگ ہے جس میں خوف وحشت، غربت، قید و بند، شہریوں کی جلاوطنی، توہین و تحقیر، الگ تھلگ کرنا اور حقوق کو سلب کرلینا بھی شامل ہے۔

آیت اللہ عیسی قاسم نے زور دے کر کہا کہ بحرین، حکومتی پالیسی کے مقابلے میں اپنے حقیقی تشخص پر قائم ہے اور استقامت طویل ہو گی اور یہ بحرینیوں کے لئے ایک فیصلہ کن اور اپنی حیثیت کے بقا کی جنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی صدر اور وزیر اعظم کا آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے بیان کی حمایت کا اعلان

دوسری جانب کل رات ہونے والے مظاہروں میں جو اس ملک کے مختلف علاقوں میں ہوئے اسرائیل مردہ باد، بحرین سے چلے جاؤ اور ھیھات من الذلہ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

مظاہرین نے ہونے والے مظاہروں کے دوران ایک بار پھر بحرین اور اسرائیل کے تعلقات کی بھر پور مخالفت اور اس کی مذمت کی۔ بحرین کے عوام نے جمعرات کی صبح بھی احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔

صیہونی وزیر خارجہ لاپید، تل ابیب منامہ کے درمیان تعلقات کی برقراری کے معاہدے کے بعد پہلی بار تیس ستمبر کو بحرین کے دورے پر پہنچے۔

بحرین نے ستمبر دوہزار بیس میں ٹرمپ حکومت کی کوششوں سے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے جس کی بہت سے ملکوں اور عوام نے سخت مخالفت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button