اہم ترین خبریںعراق

اربیل میں صیہونی اجلاس کرنے والے مجرموں کو عراقی عوام سزا دے گی، شیخ اکرم الکعبی

شیعیت نیوز: عراقی اسلامی مزاحمتی تحریک النجباء کے سکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے زور دیاکہ عراقی عوام اربیل میں صہیونی اجلاس منعقدکرنے والےمجرموں کو سزا دیں گے۔

تحریک النجباء کے انفارمیشن آفس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک کے سکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے کردستان ریجن کے شہر اربیل میں حالیہ صہیونی اجلاس پر رد عمل ظاہر کیا۔

رپورٹ کے مطابق النجباء اسلامی مزاحمتی تحریک کے سکریٹری جنرل نے اربیل کے اجلاس کو ایک نمائشی اور دکھاوے پر مبنی عمل قرار دیا اور مزید کہا کہ یہ ملاقات عراق کےکچھ بے غیرت اور غدار لوگوں نے منعقد کی اور اس کا مقصد صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں جلوس چہلم امام حسینؑ میں شرکت کیلئے جانی والی خواتین پر پولیس کاتشدداور بدکلامی

انھوں نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے اس طرح کے اقدام سے فلسطین اور قابض صیہونی حکومت کے مسئلے پر عراق کا اصولی اور تاریخی موقف تبدیل نہیں ہوگا۔

شیخ اکرم الکعبی نے اس بات پر زور دیا کہ عراق میں غداروں اور صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں ہے،وہ ہر طرح سے مر چکے ہیں اور عراق کی معزز قوم ان کو ان کے اعمال کی سزا دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، سربراہ مقتدی صدر کی حکومت کو دھمکی، اربیل اجلاس کے شرکاء کو گرفتار کریں ورنہ

اسلامی مزاحمت النجباء کے سیکرٹری جنرل نے KRG کو اس طرح کی میٹنگ منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں صیہونی جاسوس عناصر کی موجودگی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے مزید کہا کہ یہی صیہونی عناصر کردستان کے کمزور ارکانوں کو خرید کر اس طرح کی میٹنگیں کرتے ہیں۔

شیخ اکرم الکعبی نے کہا کہ عراق فلسطین کے خلاف صیہونیوں کےظلم اور قبضے کے خلاف آواز نیز اس سرزمین کی آزادی کا پیش خیمہ ہوگا، القدس ہماری مزاحمت کا نعرہ باقی رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button