اہم ترین خبریںپاکستان

نامور قانون دان، مذہبی و سماجی شخصیت جسٹس (ریٹائرڈ) سید علی اسلم جعفری انتقال کرگئے

مرحوم کی نماز جنازہ آج 30 ستمبر بروز جمعرات 9:30 بجے صبح امام بارگاہ باب العلم نزد فائیو اسٹار چورنگی نارتھ ناظم آباد میں علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی زیر اقتداء ادا کی گئی

شیعیت نیوز: نامور قانون دان، مذہبی و سماجی شخصیت جسٹس (ریٹائرڈ) سید علی اسلم جعفری رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، سندھ ہائیکورٹ کے سابق جسٹس سید علی اسلم جعفری کا شمار پاکستان کے نامور قانون دانوں ہوتا تھا، مرحوم ملی و سماجی حلقوں میں ایک اعلیٰ مقام رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اربعین واک شہری آزادی کا تقاضہ ہے، مقدمات کا اندراج خلاف آئین قانون ہے، رہنما آئی ایس او محمد عباس

مرحوم جسٹس سید علی اسلم جعفری کا تعلق سندھ کے ضلع خیر پور میرس سے تھا۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے سابق جسٹس سید علی اسلم جعفری کچھ دنوں سے کلفٹن کے ایک مقامی نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایک نہیں دو پاکستان : کربلا سے واپسی آنیوالے حسینیوں کے خلاف عمران حکومت کا کالا قانون نافذ

مرحوم کی نماز جنازہ آج 30 ستمبر بروز جمعرات 9:30 بجے صبح امام بارگاہ باب العلم نزد فائیو اسٹار چورنگی نارتھ ناظم آباد میں علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی زیر اقتداء ادا کی گئی، جس میں حکومتی شخصیات، سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے اعلیٰ جج صاحبان سمیت مختلف نامور شخصیات نےشرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button