اربعین واک شہری آزادی کا تقاضہ ہے، مقدمات کا اندراج خلاف آئین قانون ہے، رہنما آئی ایس او محمد عباس
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد عباس نے کہا ہے کہ پرامن اربعین واک کے عزاداروں پر مقدمات قابل مذمت ہیں، اربعین واک کرنا ہمارا حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں تعینات پاکستانی سفیرکاپی ٹی آئی کے وزیراسد عمر کےزائرین دشمن اقدامات پراحتجاج
سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی فکر اور آئین و قانون کے مطابق پاکستان بھر میں اربعین کی مناسبت سے واک کرنا ہمارا بنیادی حق ہے۔
محمد عباس نے مطالبہ کیا کہ لاکھوں پرامن اور محب وطن شہریوں پر بےبنیاد اور جانبدارانہ مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے۔







